مریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دنیا میں قیامِ امن کا سہرا اپنے سر باندھا ہے۔ ایک تازہ بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا، بلکہ پچھلے پانچ مہینوں میں پانچ بین الاقوامی جنگوں کو بھی روکا۔
ٹرمپ نے کہا:”میں نے بھارت-پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی تھی، یہاں تک کہ پانچ لڑاکا طیارے گرائے جا چکے تھے۔ میں نے دونوں ممالک سے بات کی اور تجارتی دباؤ کے ذریعے معاملہ سلجھایا۔”
ٹرمپ نے 10 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے واشنگٹن کی ثالثی میں رات گئے تک جاری رہنے والی ایک طویل بات چیت کے بعد “مکمل اور فوری جنگ بندی“ پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس اعلان کے بعد سے ٹرمپ نے مختلف مواقع پر اس دعوے کو کئی بار دہرایا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیگر تنازعات جیسے تھائی لینڈ-کمبوڈیا، کانگو-روانڈا، سربیا-کوسووو، اور مصر-ایتھوپیا کے بیچ بھی امن قائم کروانے کا دعویٰ کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا:”اگر میں نہ ہوتا، تو دنیا میں اس وقت چھ بڑی جنگیں جاری ہوتیں۔ میں نے اوسطاً ہر مہینے ایک جنگ روکی ہے۔”
بھارت کا ردعمل
بھارتی حکومت نے ایک بار پھر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت-پاکستان کے درمیان کوئی بھی بات چیت یا سمجھوتہ مکمل طور پر دو طرفہ تھا اور کسی تیسرے فریق کی کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔
نوبیل انعام کی بات
وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے لاکھوں زندگیاں بچائی گئیں۔تاہم، ان دعوؤں پر بین الاقوامی سطح پر ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…