سیاست

UP Panchayati department’s controversial order creates political heat: یا دوؤں اور مسلمانوں کے قبضہ سے سرکاری زمینوں کو خالی کرانے کا حکم نامہ منسوخ افسر معطل ، اکھلیش یادو کا کورٹ جانے کا انتباہ

لکھنو ( حمید اللہ صدیقی ) : اتر پردیش کے محکمہ پنچایتی راج کا ایک حکمنامہ وائرل ہونے سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور آناً فاناً میں خود وزیر اعلیٰ نے معاملہ میں مداخلت کی اور ایک سینئر افسر کو معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی متنازعہ حکم نامہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔ دراصل، یوپی کے پنچایتی راج محکمہ کی جانب سے ریاست میں یا دوؤں اور کردیا مسلمانوں کے قبضہ سے سرکاری زمینوں کو خالی کرانے کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد ریاست میں سیاست گرم ہو گئی۔ اپوزیشن جماعت کے رہنما اھلیش یادو نے مذکورہ معاملہ میں سخت اعتراض جناتے ہوئے حکم نامہ کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور معاملہ میں عدالت سے رجوع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

اتر پردیش کے محکمہ پنچایتی راج کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس این سنگھ کے دستخط سے جاری ہوئے فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی 57691  گرام پنچایتوں میں گرام سجد کی زمینوں ، تالابوں، کھاد کے گڑھوں ، کھلیانوں پھیل کے میدانوں ، شمشان گھاٹوں اور گرام پنچایت کی عمارتوں پر ایک مخصوص ذات ( یادو) اور مخصوص مذہب ( مسلم ) کے افراد کے غیر قانونی قبضوں کی شکایت ہے جسے خالی کرانے کیلئے ضروری کارروائی کی جائے۔ یہ حکم نامہ ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹ کو بھیجا گیا ہے اور اس کی کاپی بھی اضلاع کے سی ڈی اور ڈی پی آر او و دیگر افسران کو بھی بھیجی گئی ہے۔

حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسان لیڈرو و یک کمار شریواستو کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک شکایت کی گئی ہے جس میں یادوں اور مسلمانوں کے قبضے سے سرکاری زمینوں کو خالی کرانے کے غرض سے خصوصی مہم چلانے کیلئے متعلقہ اور مجاز افسران کو خاص ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جو ائنٹ سکریٹری نے اپنے حکم نامہ کے ساتھ بی جے پی لیڈر کی شکایت کی کاپی منسلک کرتے ہوئے سبھی ضلع افسران کو ہدایت دی ہے کہ زیر بحث معاملے میں سبھی 57691 گرام سبھا کی زمینوں، تالابوں، کھاد کے گڑھوں، گوداموں ، کھیل کے میدانوں ، شمشان گھاٹوں اور گرام پنچایت کی عمارتوں کو خالی کرانے کی مہم چلانے کے سلسلے میں قواعد کے مطابق ضروری کارروائی کریں۔

غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی ذات پات کی بنیاد پر نہیں: وزیر اعلیٰ

 مذکورہ معاملہ پروزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکم نامہ کو مکمل طور پر امتیازی اور نا قابل قبول قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس معاملے کو سنگین انتظامی کو تا ہی سمجھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایس این سنگھ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ اس قسم کی زبان اور سوچ نہ صرف حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے بلکہ معاشرے میں تقسیم بھی پیدا کرتی ہے جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ مکمل انصاف ، حقائق اور قانون کے ساتھ ہونی چاہیے۔ انہوں نے عہد یداروں کو تنبیہ بھی کی ہے کہ وہ ایسی غلطیوں کو دوہرانے نہ دیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت ہم آہنگی، سماجی انصاف اور سب کے لئےمساوی حقوق کے لئے پوری طرح پر عزم ہے۔

غیر آئینی فعل ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے : اکھلیش یادو

یوپی کے پنچایتی راج محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ پر سماجوادی پارٹی کے سر براہ اکھلیش  یادو نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ جوبھی غیر قانونی قبضہ ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے لیکن کسی خاص ذات یا مذہب کے لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں عدلیہ کوفوری نوٹس لینا چاہیے کیونکہ یا ایک غیر آئینی فعل ہے۔ اھلیش نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف عدالت جائیں گے اور پی ڈی اے کو جتنا ہراساں کیا جائے گا پی ڈی اے کا اتحاد اتنا ہی بڑھے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Gold Flake Cigarettes Get Costlier: گولڈ فلیک سگریٹ ہوئی مہنگی، جانئے 10 اور 20 سگریٹ والے پیکٹ کی نئی قیمت

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…

30 minutes ago

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

3 hours ago