سیاست

Uttarkashi Disaster : اترکاشی میں تباہی کی اصل وجہ- پانی کی رفتار اور ملبے کا دباؤ، حکومت نے 20 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا کیا اعلان

اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا بادل پھٹنے کا المناک واقعہ پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے دوران، شدید بارش، ملبہ اور تیز بہاؤ کی وجہ سے بیشتر راستے بند ہو گئے، جس سے ریسکیو ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تباہی کی اصل وجہ: پانی کی رفتار اور ملبے کا دباؤ

اترکاشی کے دھرالی علاقے میں ہوئی تباہی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانی کی رفتار اور ملبے کے دباؤ نے لمحوں میں سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ ماہرین کے مطابق جب اوپر پہاڑوں سے پانی اور ملبہ بہہ کر آیا، تو پانی کی رفتار تقریباً 15 میٹر فی سیکنڈ (یعنی 54 کلومیٹر فی گھنٹہ)تھی۔مزید یہ کہ، پانی کے ساتھ آیا ملبہ اتنا بھاری تھا کہ اس نے تقریباً 250 کلو پاسکل (دباؤ کی اکائی) کا دباؤ پیدا کیا۔ اس شدید دباؤ کی وجہ سے وہاں موجود کوئی بھی عمارت یا انفراسٹرکچر کھڑا نہیں رہ سکا۔

دھرالی جیسے پہاڑی گاؤں میں پہلے سے ہی راستے پیچیدہ اور خطرے  سے بھرے ہوتے ہیں۔  کئی سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔ 163 سے زائد راستے تو بند پڑے ہیں، جن میں 5 قومی شاہراہیں، 7 ریاستی شاہراہیں اور 2 بارڈر سڑکیں شامل ہیں۔ اس رکاوٹ کے سبب راحتی ٹیمیں وقت پر متاثرہ گاؤں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔

#WATCH | Uttarakhand | Visuals of NDRF team moving to the ground zero of Uttarkashi cloudburst incident. pic.twitter.com/6ace5VxSiD— ANI (@ANI) August 6, 2025

اترکاشی ضلع کے دھَرالی علاقے میں قدرتی آفت کے پیشِ نظر، راحت اور بچاؤ کے کاموں کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے ریاستی حکومت نے 20 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔اسی کے ساتھ پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے سینئر پولیس افسران اور خصوصی پولیس فورسز کی فوری تعیناتی کی گئی ہے۔ قدرتی آفت کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے انڈین پولیس سروس (IPS) کے سینئر افسران کو اترکاشی بھیجا گیا ہے۔

ان افسران میں ایس ڈی آر ایف کے پولیس انسپکٹر جنرل ارون موہن جوشی، گڑھوال رینج کے آئی جی راجیو سروپ، ایس پی پردیپ کمار رائے، ایس پی امیت شریواستو، ایس پی سرجیت سنگھ پوار، اور ایس پی شویتا چوبے شامل ہیں۔

ایک ڈپٹی کمانڈنٹ اور 11 ڈپٹی ایس پی بھی روانہ

راحت کے کاموں کے بہتر ہم آہنگی کے لیے ایک ڈپٹی کمانڈنٹ اور 11 ڈپٹی ایس پی کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو ان کاموں کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ، آفت سے نمٹنے کے انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، کمانڈر آئی آر بی دوم، شویتا چوبے کی قیادت میں، دہرادون کی ایک کمپنی اور 40ویں بٹالین پی اے سی کی خصوصی آفت ریلیف ٹیم کے 140 جوان بھیجے گئے ہیں۔

160 پولیس اہلکار بھیجے گئے اترکاشی

ریاست کے دیگر اضلاع سے بھی مدد حاصل کی گئی ہے۔ دہرادون، ہریدوار، پَوری اور ٹیہری سے مجموعی طور پر 160 پولیس اہلکار (انسپکٹر سے لے کر کانسٹیبل سطح تک) ضروری راحتی سازوسامان کے ساتھ متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کیے گئے ہیں۔

ان تمام فورسز کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز رفتاری سے انجام دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حکومت اور پولیس انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ متاثرہ لوگوں تک فوری مدد پہنچے، جانی نقصان کو کم سے کم رکھا جائے، اور راحت رسانی کا عمل تیزی، ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ تمام پولیس فورسز کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

1 hour ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

2 hours ago