بین الاقوامی

Despite the ceasefire, electric cars at Israeli ports are a cause for fear: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی بندرگاہوں پر موجود الیکٹرک کاریں خوف کا سبب، ایران انھیں کبھی بھی بنا سکتا ہے تباہی کا ذریعہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان تو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کر دیا ہے، لیکن حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ نہیں کرے گا، اور ایران نے تو پہلے ہی جنگ بندی کو تھوپا ہوا قرار دیا ہے۔ بہرحال، جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لیے اس کی بندرگاہوں پر موجود الیکٹرک کاریں خوف کا سبب بن رہی ہیں۔ اسے ڈر ہے کہ ایران کبھی بھی ان الیکٹرک کاروں کو تباہی کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنیں نشانہ تو لگے گی خوفناک آگ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افسران نے فکر کا اظہار کیا ہے کہ اگر ایران کی طرف سے کوئی میزائل حملہ ہوتا ہے اور وہ کسی بندرگاہ پر کھڑی ان الیکٹرک گاڑیوں کو نشانہ بناتا ہے تو خوفناک آگ لگ سکتی ہے، جسے بجھانا تقریباً ناممکن ہوگا۔ ایسے میں یہ خطرہ ملک کے اہم بنیادی اسٹرکچر جیسے بندرگاہ اور لاجسٹکس ہَبس کے لیے تباہناک ہو سکتا ہے۔ ’دی میریٹائم ایگزیکٹیو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ’ایڈمنسٹریشن آف شپنگ اینڈ پورٹس‘ نے ملک کی سبھی کار درآمد کرنے والی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی الیکٹرک گاڑیوں کو بندرگاہوں سے ہٹا کر کھلے اور محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ خاص طور سے حائفہ اور اشدود بندرگاہ کو اس فیصلے میں ترجیح دی گئی ہے۔

اسرائیل کا الیکٹرک گاڑیوں کو بندرگاہوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا

قابل ذکر ہے کہ حائفہ بندرگاہ اسرائیل کی سب سے مصروف بندرگاہ ہے۔ یہاں ہر سال تقریباً 20 ملین ٹن مال کی درآمد و برآمد ہوتی ہے، اور یہ ایران کے لیے ایک پرکشش ہدف بھی ہے۔ توجہ طلب یہ بھی ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات گزشتہ دہائی کے دوران دنیا بھر میں دیکھنے کو ملے ہیں۔ حالانکہ پٹرول یا ڈیزل گاڑیوں کے مقابلے الیکٹرک گاڑیوں میں آگ لگنے کا امکان کم مانا جاتا ہے، لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے تو سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں میں آگ لگنے پر زیادہ گرمی پیدا ہوتی ہے، جس سے آگ کی شدت بے قابو ہو جاتی ہے اور اسے بجھانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو بندرگاہوں سے ہٹا کر دور محفوظ مقامات پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago