بین الاقوامی

Israel-Gaza War: اسرائیل کو لگا بڑا جھٹکا، غزہ میں قتل وغارت گری کی وجہ سے کولمبیا نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا

غزہ پٹی پرتقریباً 7 ماہ سے جاری حملے اوروحشیانہ بمباری اورقتل وغارت گری کی وجہ سے اسرائیل پرمسلسل عالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ جنگ کی وجہ سے ہی اسرائیل کے قریبی ممالک بھی اس کا ساتھ چھوڑرہے ہیں یا یہ کہا جائے کہ اس کے گھناؤنے عمل سے خود کو دوررکھنا چاہتے ہیں توغلط نہیں ہوگا۔ حالانکہ امریکہ ایک طرف اس بات کو باورکرارہا ہے کہ غزہ پراسرائیلی حملہ بند ہونا چاہئے، لیکن وقتاً فوقتاً وہ اسرائیل کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔ تاہم تازہ پیش رفت میں کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔ العربیہ کے مطابق، کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولمبیا کے صدرگسٹاوپیٹرو نے کل بدھ کومزدوروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے جمعرات کواسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردے گا۔ دارالحکومت بوگوٹا کے مرکزمیں واقع “بولیواراسکوائر” میں جمع ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم کل (آج جمعرات کو ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے۔ کیونکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پردنیا کی خاموشی میں ہم چپ نہیں رہ سکتے۔

صدر گسٹاو پیٹرو نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پرلکھا کہ”خوراک کے انتظارمیں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے۔ ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں، جوہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے۔ اگرچہ عالمی طاقتیں اسے تسلیم نہیں کرنا چاہتیں۔ اسی وجہ سے ہم نے اسرائیل سے ہرطرح کے ہتھیاروں اوران کے پرزوں کی خریداری روک دی ہے، کولمبیا میں اپنے تمام ہتھیاروں کی خریداری اسرائیل سے کرتا ہے۔ پوری دنیا اپنی تمام رنگوں اورشکلوں میں لفظ غزہ تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ اسرائیل کے حملے فلسطینی عوام کا قتل عام ہیں۔

کولمبیا کے صدر نے کی شدید تنقید

کولمبیا کے صدرنے اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوپرسخت تنقید کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کرغزہ میں فلسطینی نسل کشی کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست میں اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں “نسل کشی” کا الزام لگایا تھا، جبکہ اسرائیل نے کولمبیا کے اس موقف کوحماس کے لئے”انعام” قرار دیا تھا۔ کولمبیا جنوبی امریکہ کا دوسرا ملک ہے، جس نے اسی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے، جبکہ ہمسایہ ممالک کولمبیا اورچلی نے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لئے واپس بلا لیا تھا۔ غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sahiba Song Released: جسلین اور اسٹیبن کے رومانوی ٹریک ’صاحبہ‘ میں بہت پرکشش نظر آ رہے ہیں وجے اور رادھیکا

رادھیکا نے کہا کہ ’صاحبہ‘ پر کام کرنا میرے لیے واقعی ایک جادوئی تجربہ تھا۔…

9 hours ago

NCB Action: گجرات کے بعد دہلی میں این سی بی کی کارروائی! 900 کروڑ کی منشیات برآمد، دو گرفتار

وزیر داخلہ امت  شاہ کے مطابق این سی بی نے منشیات کو پکڑنے میں 'باٹم…

10 hours ago

Maharashtra Election 2024: اجیت پوار نے‘ بٹیں گے تو کٹیں گے’نعرے کی مخالفت ، اب دیویندر فڑنویس نے کہہ دی یہ بات

دیویندر فڑنویس نے جمعرات 14 نومبر کو کہا کہ ان کی پارٹی کا نعرہ 'بٹیں…

10 hours ago