دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق ای ڈی اور سی بی آئی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کل منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔
دہلی شراب کیس میں منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملات میں ضمانت مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ منیش سسودیا سسودیا کے وکیل نے دہلی کے کارگذار چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا اور کہا کہ درخواست گزار قانون ساز اسمبلی کا رکن ہے اور انتخابات کا موسم چل رہا ہے۔ اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔
اس پر دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے کہا، جج کو فائل پڑھنے دیں۔ اگر آپ کے کاغذات آج دوپہر 12:30 بجے تک درست ہیں تو وہ کل ہمارے پاس ہوں گے۔’ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں راؤز ایونیو کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…