بین الاقوامی

China defended its new map: چین نے اپنے نئے نقشے کا کیا دفاع، بھارت سے ‘تعصب سے دور اور پرسکون رہنے’ کی اپیل

چین نے اروناچل پردیش اور اکسائی چن کو اس کے علاقے کے حصہ کے طور پر دکھانے والے 2023 کے لیے ایک نیا ‘معیاری نقشہ’ جاری کرنے کے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ اس کے قانون کے مطابق ‘معمول کی مشق’ ہے۔ اور بھارت سے ‘تعصب سے دور اور پرسکون رہنے’ اور ‘بہت زیادہ مطلب نکالنے’ سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

بھارت نے کی چین کے نام نہاد ‘معیاری نقشہ’ کی شدید مخالفت

ہندوستان نے منگل کے روز چین کے نام نہاد ‘معیاری نقشہ’ پر سخت احتجاج درج کرایا جس میں اروناچل پردیش اور اکسائی چن کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سرحدی تنازعہ کے حل کو صرف پیچیدہ بنایا جاتا ہے۔ وزارت خارجہ نے بھی ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نیوز چینل ‘این ڈی ٹی وی’ سے نقشے سے متعلق چین کے اقدام پر ایک سوال کے جواب میں کہا، “صرف بے بنیاد دعوے کرنے سے دوسرے لوگوں کا علاقہ آپ کا نہیں ہو جاتا۔”

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کے روز بیجنگ میں ایک میڈیا بریفنگ میں کہا، “23 اگست کو، چین کی وزارت قومی وسائل نے معیاری نقشے کا 2023 ورژن جاری کیا۔” وانگ نے کہا، “قانون کے مطابق یہ چین کی خودمختاری کے تحت ایک معمول کی مشق ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق پرسکون رہیں اور تعصب سے پاک رہیں، اور اس سے بہت زیادہ معنی نکالنے سے گریز کریں۔”

سرحدی تنازعہ کے بعد ہندوستان اور چین کے تعلقات میں تناؤ

چین نے حال ہی میں سرکاری طور پر اپنے ‘معیاری نقشہ’ کا 2023 ایڈیشن جاری کیا تھا، جس میں اروناچل پردیش، اکسائی چن، تائیوان اور متنازعہ جنوبی بحر چین کو اس کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ مئی 2020 میں شروع ہونے والے مشرقی لداخ سرحدی تنازع کے بعد ہندوستان اور چین کے تعلقات میں تناؤ دیکھا گیا ہے۔ مشرقی لداخ میں کچھ مقامات پر ہندوستانی اور چینی فوجیں تین سال سے زیادہ عرصے سے آمنے سامنے ہیں۔ تاہم دونوں فریقوں نے وسیع سفارتی اور فوجی مذاکرات کے بعد کئی علاقوں سے اپنی فوجیں ہٹا لی ہیں۔ ہندوستان مسلسل اس بات کو کہتا رہتا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر امن مجموعی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اہم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago