اسپورٹس

Asia Cup 2023: نیپال کے خلاف جیت کے بعد بابر اعظم اینڈ کمپنی کے حوصلے بلند، ٹیم انڈیا سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بدھ کے روز کہا کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف 238 رنوں کی بڑی جیت ہفتہ کے روزسخت حریف ہندوستان کے خلاف ہونے والے بڑے مقابلے سے پہلے ان کی ٹیم کو خود اعتمادی فراہم کرے گی۔ پاکستان نے یہاں گروپ اے میچ میں کمزور نیپال کو 238 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے کرایشیا کپ میں فاتحانہ شروعات کی۔ پاکستان اب ہندوستان کے خلاف پلّے کیلے میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے سری لنکا جائے گا۔

بابراعظم نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا، ’’یہ میچ ہندوستان کے خلاف میچ کے لئے اچھی تیاری تھی کیونکہ اس سے ہمیں خود اعتمادی ملی۔ ہم ہرمیچ میں 100 فیصد دینا چاہتے ہیں، امید ہے کہ وہاں بھی ایسا کریں گے۔‘‘ بابراعظم نے 151 رن بنائے، جو ان کی 19ویں یک روزہ سنچری ہے۔ افتخار احمد (ناٹ آوٹ 109 رن) نے اپنی پہلی یک روزہ سنچری ہے، جس سے پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 342 رن بنائے۔

اس کے جواب میں نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوور میں محض 104 رنوں پرآوٹ ہوگئی۔ بابر اعظم نے کہا، ’’جب میں کریزپراترا تھا تو کچھ گیندوں کو سمجھنا چاہتا تھا۔ گیند بلے بازپرایک رفتارسے نہیں آرہی تھی۔ میں نے محمد رضوان کے ساتھ شراکت کی اور میچ پر اس کا گہرا اثر رہا۔ میں اورمحمد رضوان دونوں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔‘‘

بابراعظم نے کہا کہ ’’افتخاراحمد کے آنے کے بعد چیزیں بدل گئیں۔ اس نے کافی اچھی بلے بازی کی۔ دو تین چوکے لگانے کے بعد وہ لے میں آگیا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں اس کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ تیز گیند بازوں اوراسپنروں نے اپنا کام اچھے سے کیا۔‘‘

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago