انٹرٹینمنٹ

Salman Khan and Dharmendra Story: دھرمیندر کو جب اپنی حرکت کی وجہ سے سلمان خان سے معافی مانگنی پڑی، بھائی جان کے ردعمل سے سب رہ گئے تھے حیران

بالی ووڈ کے عظیم فنکار دھرمیندر اوردبنگ یعنی سلمان خان پردے پر کئی بار ایک ساتھ نظرآچکے ہیں اور انہیں آن اسکرین کافی پسند بھی کیا گیا۔ وہیں اصل زندگی میں ہی دھرمیندر، سلمان خان کو اپنے بیٹے جیسا مانتے ہیں اور سلمان خان بھی ان کا کافی احترام کرتے ہیں۔ تاہم ایک بار ایک ایونٹ کے دوران کچھ ایسا ہوا کہ دھرمیندر کو سلمان خان سے معافی مانگنی پڑی تھی۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخر یہ پوری کہانی کیا ہے۔

 گانے کی لانچنگ کے دوران ہوئی تھی یہ بھول

سلمان خان 90 کی دہائی میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ تھے تو وہیں مادھوری دکشت اس دور کی اسٹار تھیں۔ یہ قصہ ان دونوں ستاروں سے جڑا ہوا ہے۔ سال 1993 میں ریلیز ہوئی فلم دل تیرا عاشق کا ٹائٹل سانگ سلمان خان اور مادھوری دکشت پر فلمایا گیا تھا۔ اس گانے کی لانچنگ تقریب میں دھرمیندر بھی پہنچے تھے اور فلم کے اسٹارس سلمان خان اور مادھوری بھی وہیں تھے۔ اس دوران دھرمیندر کی زبان ایسی پھسلی کہ انہیں آخر کار سلمان سے معافی مانگنی پڑی۔

دھرمیندر کی پھسل گئی زبان

ہوا کچھ یوں کہ اس فنکنشن کے دوران جب دھرمیندر سے کچھ بولنے کے لئے کہا تو دھرمیندر نے مادھوری کے لئے کہا کہ یہ ہماری ورلڈ کلاس ڈانسرہیں۔ وہیں سلمان کے لئے جب وہ بولنے لگے تو ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا اوریہ ان کے بیٹے سلیمان۔ دھرمیندر کی اس بات پر وہاں موجود ہرکوئی حیران رہ گیا۔ دھرمیندر کو محسوس ہوا کہ انہوں نے کچھ غلط کہہ دیا ہے۔ انہوں نے فوراً سلمان خان سے معافی مانگی۔ حالانکہ سلمان خان نے انہیں ایسا کرتا ہوا دیکھ کر انہیں گلے لگا لیا اور دونوں کے درمیان سب نارمل ہوگیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago