وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، ڈاکٹر پی کے مشرا نے 30 اگست 2023 کو جی- 20 کوآرڈی نیشن کمیٹی کی 9ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ پرنسپل سکریٹری نے نئی دہلی میں جی-20 کے لیڈروں کے اجلاس کے لئے لاجسٹک، پروٹوکول، سکیورٹی اور میڈیا سے متعلق انتظامات سمیت مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں جی-20 سیکریٹریٹ اور خارجہ، داخلہ، ثقافت، اطلاعات و نشریات کی وزارتوں اور ٹیلی کام کے محکمے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ بھارت منڈپم میں بنیادی طور پر اور سائٹ پر کام اطمینان بخش طور پر جاری ہے۔ بھارت کے ایک منفرد تجربے کے لیے، بھارت منڈپم میں ثقافت اور ‘مدر آف ڈیموکریسی’ پر نمائشوں کا اہتمام کیا جار ہا ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے منڈپم میں نٹراج کے مجسمہ کی تنصیب اور مہمانوں کے لئے خاص طور پر تیار کردہ قائدین کی بیویوں / شوہروں کے لئے پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔
پہلی بار، جی-20 کے لیے ایک موبائل ایپ بنائی گئی ہے، جس کا نام ‘جی-20 انڈیا’ ہے ، جو اینڈرائڈ اور آئی او ایس، دونوں پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ جی- 20 کے مندوبین اور میڈیا کے ارکان بھی ڈیجیٹل انڈیا کو ‘انوویشن ہب’ اور‘ڈیجیٹل انڈیا ایکسپیریئنشل ہب’ کے ذریعے مشاہدہ کریں گے، جو بھارت منڈپم میں قائم کیے جا رہے ہیں۔
لاجسٹکس کے شعبے میں، مشقیں کی جارہی ہیں اور آنے والے دنوں میں ڈریس ریہرسل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری کو متعلقہ افسران نے سکیورٹی کے پہلوؤں پر بھی تفصیلات فراہم کیں ۔ عوام کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ سکیورٹی اور پروٹوکول کی وجوہات پر کچھ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں لیکن کوشش کی جانی چاہئے کہ عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔ انہوں نے ہدایت دی کہ شہر میں ضروری خدمات متاثر نہ ہوں۔ مزید برآں، ٹریفک پابندیوں سے متعلق مواصلات کو زیادہ صارف دوست بنایا جائے۔
سربراہ اجلاس کے میڈیا انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اب تک غیر ملکی میڈیا سمیت 3600 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور ایکریڈیشن لیٹر جاری کیے جا رہے ہیں۔ بھارت منڈپم کا میڈیا سنٹر اس ہفتے کے آخر تک مکمل طور پر تیار ہو جائے گا۔
پرنسپل سکریٹری نے تمام متعلقہ افسران اور تنظیموں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ اس اہم سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہموار تال میل کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت منڈپم میں ایک ملٹی ایجنسی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ پرنسپل سکریٹری بنیادی طور پر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اگلے چند دنوں میں فیلڈ اور سائٹ کا دورہ کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…