ایشیا کپ 2023 کے مقابلے کا آغاز ہوچکا ہے ،پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کے بیچ میں ہورہا ہے ۔ نیپال کے سامنے پاکستان نے ایک بڑا ہدف رکھا ہے جس کا پیچھا نیپال کی ٹیم کررہی ہے۔ اس افتتاحی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 342 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 14 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد نے صرف 71 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے 342 رکنوں میں دو بلے بازوں کی سنچری شامل ہے حالانکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی 44 رن بنائے ہیں ۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
تاہم پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ بابر اعظم نے نیپال کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی 19ویں سنچری اسکور کی ہے۔ بابر اعظم نے 102 اننگز میں 19ویں مرتبہ سنچری کا نمبرپارکرلیاہے۔ اس طرح بابر اعظم سب سے کم اننگز میں 19 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ساتھ ہی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ ہیں۔ ہاشم آملہ نے 104 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے افتتاحی میچ میں فینس نے نہیں دکھائی دلچسپی! اسٹیڈیم میں خالی رہ گئیں کرسیاں، سوشل میڈیا پر بن رہا ہے مذاق
ویراٹ کوہلی اس فہرست میں کہاں ہیں؟
اس کے بعد تیسرے نمبر پر بھارتی تجربہ کار بلے بازویراٹ کوہلی ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے 124 اننگز میں 19 سنچریوں کا نمبرپار کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ویراٹ کوہلی کے بعد آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا نمبر ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے 139 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کیں۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز نے 171 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کیں۔ اس طرح پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ہاشم آملہ، ویراٹ کوہلی اور ڈیوڈ وارنر جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…