بین الاقوامی

Lawrence Bishnoi Gang: لارنس بشنوئی کا گینگ کناڈا میں دہشت گرد تنظیم قرار، حکومت نے کہا-‘تشدد اوردہشت پھیلانے کے…’

کناڈا حکومت نے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ پبلک سیفٹی کے وزیرگیری آنند سنگاری نے کہا کہ یہ اقدام کینیڈا اورعالمی سطح پردہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بشنوئی گینگ پرکارروائی

بشنوئی گینگ کواب کناڈا کے ضابطہ فوجداری کے تحت دہشت گرد گروپ قراردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کناڈا میں گروہ کے اثاثے، گاڑیاں، اوررقم کومنجمد یا ضبط کیا جا سکتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کودہشت گردی سے متعلقہ جرائم جیسے کہ فنڈنگ، سفراوربھرتی کوروکنے میں مدد ملے گی۔

گینگ کی سرگرمیاں

بشنوئی گینگ بنیادی طورپرہندوستان سے کام کرتا ہے اورکناڈا میں بھی اس کا اثرورسوخ ہے۔ یہ قتل، فائرنگ اورآتش زنی کا ارتکاب کرتا ہے اورخوف اوردھمکا کرکمیونٹیزکودہشت زدہ کرتا ہے۔ اسے دہشت گرد تنظیم قراردینے سے پولیس اورسیکورٹی اداروں کے لیے اس کے جرائم کا مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔

پبلک سیفٹی کے وزیرنے کیا کہا؟

گیری آنند سنگاری نے کہا، “کناڈا میں ہرایک کو محفوظ محسوس کرنے کا حق ہے۔ بشنوئی گینگ نے کچھ کمیونٹیزکوڈرایا اوردہشت زدہ کیا ہے۔ ان کی فہرست سے ہمیں ان کے جرائم کوروکنے میں مدد ملے گی۔” بشنوئی گینگ کی شمولیت کے بعد اب کناڈا میں 88 دہشت گرد تنظیمیں درج ہیں۔

 لارنس بشنوئی گینگ نے لی تھی بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر بابا صدیقی کوگزشتہ سال 12 اکتوبرکوممبئی کے باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفترکے باہرگولی مارکرہلاک کردیا گیا تھا۔ گورمیل سنگھ، دھرم راج کشیپ اورشیوکمارگوتم نے بابا صدیقی کوگولی ماردی۔ پولیس نے راہگیروں کی مدد سے گرمیل سنگھ اوردھرم راج کشیپ کوگرفتارکرلیا جبکہ شیوکمارگوتم فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد میں اسے اترپردیش کے بہرائچ میں نیپال فرارہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔ لارنس بشنوئی گینگ نے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

22 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

35 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

41 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago