قومی

محنت اورایمانداری سے بنتے ہیں راستے… گجرات کے گورنردیورت نے اے وی ایم-احمدآباد کے طلبا کی حوصلہ افزائی کی

گجرات کے گورنرآچاریہ دیورت نے آج احمد آباد کے اڈانی ودیا مندر(اے وی ایم) میں طالبات کوایک بے حد ترغیب دینے والا اورحوصلہ افزائی کرنے والا پیغام دیا۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ اگروہ بچپن سے محنت کریں، برائیوں سے دوررہیں اورآگے بڑھنے کا ٹھان لیں، تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔

خطاب میں عظیم لیڈروں کا تذکرہ

گورنرکا استقبال ڈاکٹرپریتی اڈانی (چیئرپرسن، اڈانی فاؤنڈیشن) اورشیلن اڈانی (ٹرسٹی) نے کیا۔ طلباء نے انہیں گارڈ آف آنراورروایتی رسمی اعزازات سے نوازا۔ اپنی تقریرمیں انہوں نے ابراہم لنکن اورڈاکٹراے پی جے عبدالکلام جیسے عظیم لیڈروں کا حوالہ دیا اوربتایا کہ کس طرح مشکل حالات کے باوجود انہوں نے اپنے کرداراورمحنت سے عالمی پہچان حاصل کی۔ انہوں نے طلباء کومشورہ دیا کہ وہ سادہ زندگی گزاریں، ایمانداررہیں اورایسے فیصلوں سے گریزکریں، جن سے شرمندگی، خوف یا پچھتاوا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ان بچوں کے لیے ہمیشہ نئے دروازے کھلتے ہیں، جومحنت کرتے ہیں اورصحیح راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔‘‘

اے وی ایم کے تعلیمی نظام کی تعریف

گورنرآچاریہ دیورت نے اے وی ایم کے تعلیمی نظام کی بھی تعریف کی، جوغریب اورپہلی نسل کے طلباء کومفت تعلیم، کتابیں، یونیفارم، کھانا اورٹرانسپورٹیشن فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی فاؤنڈیشن کا ماڈل ملک کے لیے ایک مثال ہے، جس نے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، اور ایمس جیسے باوقاراداروں تک رسائی فراہم کی ہے۔

پروگرام اے وی ایم کی ’Changemaker Series ‘ کا تھا حصہ

یہ پروگرام اے وی ایم کی ‘Changemaker Series’ کا حصہ تھا، جس میں ملک کی مشہورشخصیات بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آتی ہیں۔ اس سے پہلے یہاں نشچل نارائن، جان ابراہم، نیلیش دیسائی، سنتھیا میک کیفری اورسفن حسن جیسے لوگ آچکے ہیں۔ اڈانی فاؤنڈیشن 1996 سے تعلیم، صحت، معاش اورماحولیات جیسے شعبوں میں کام کررہی ہے، جس نے ملک بھرمیں 9.6 ملین لوگوں کی زندگیوں کوبہتربنایا ہے۔ گورنرکے الفاظ نے نہ صرف طلباء کوحوصلہ دیا بلکہ انہیں یہ اعتماد بھی دیا کہ صحیح ذہنیت اورمحنت سے وہ ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

13 minutes ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

1 hour ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

3 hours ago