بین الاقوامی

Campa to be sold online in UAE: متحدہ عرب امارات میں آن لائن فروخت ہوگا ’کیمپا‘، 15 منٹ میں ڈلیوری کرے گا ’نون منٹس‘

دوبئی: ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کا برانڈ ’کیمپا‘ اب متحدہ عرب امارات کے ای کامرس پلیٹ فارم ’نون منٹس‘ پر بھی دستیاب ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے صارفین کو کیمپا کی ڈیلیوری 15 منٹ سے بھی کم وقت میں مل جائے گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اسٹریٹجک تعاون ’نون منٹس‘ کے مشروبات کے پورٹ فولیو کو مضبوط کرے گا۔  بتا دیں کہ ایک دن پہلے یعنی منگل کے روز کمپنی نے یو اے ای کی مارکیٹوں میں کیمپا کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

نون کے چیف آف اسٹاف علی کفیل حسین نے کہا کہ نون منٹس صارفین کو ان کی پسندیدہ مصنوعات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ کیمپا ہمارے پورٹ فولیو کو مضبوط کرے گا۔ ہم اس مشروب کو متحدہ عرب امارات میں لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ شراکت ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ تیزی سے کیمپا سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ہمارا مشن صارفین کو تیز تر مصنوعات کی فراہمی ہے۔

 ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کے سی ای او کیتن مودی نے کہا، ’’ہم نون منٹس کے ساتھ کیمپا کی خصوصی شراکت کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، ہم متحدہ عرب امارات  میں اپنی موجودگی کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں اور ای۔ کامرس پلیٹ فارم  نون کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک آ سانی سے پہنچانے کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کیمپا کولا، کیمپا لیمن اور کیمپا اورنج ای کامرس پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ یہ صارفین کو خصوصی طور پر نون منٹس نون سپر ایپ کے ذریعے دستیاب کرائے جائیں گے۔ پورے متحدہ عرب امارات میں آرڈرز 15 منٹ یا اس سے کم وقت میں ڈیلیور کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

26 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

4 hours ago