سیاست

Pahalgam Terror Attack: ایکناتھ شندے نے کہا، “ہماری فوج کے جوان ملک کی سرحدوں پر ہیں، ان کے پیچھے کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی حکومت ایکشن موڈ میں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کو اسے بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خون کا بدلہ خون سے لیا جائے گا۔

ایکناتھ شندے نے کہا- خون کا بدلہ خون  لیا جائےگا

ممبئی میں ایک تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا، “پہلگام حملہ بہت افسوس ناک ہے۔ یہ ایک شخص پر نہیں بلکہ ملک پر حملہ ہے۔ تمام اہل وطن نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس پر سیاست کرنا بیکار ہے۔ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔”

ایسے وقت میں سیاست کرنا غلط ہے

ایسے نازک وقت میں ہندوستانی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا، “ہماری فوج کے جوان ملک کی سرحدوں پر ہیں، ان کے پیچھے کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے پیچھے کھڑے رہنے کا وقت ہے، ایسے وقت میں سیاست کرنا غلط ہے، کیونکہ حملے میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں، جب ہم متاثرین سے ہم نے ملاقات کی تو انہوں نے اپنی  آپ بیتی سنائی،  دہشت گردوں نے مذہب  پوچھ کر گولی ماری ۔”

کارروائی کی  شروع ہو چکی ہے- ایکناتھ شندے

پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا، “پی ایم مودی نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے پاکستانی فوری طور پر ملک چھوڑ دیں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی پاکستان کے خلاف کارروائی کے عمل میں شامل ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے لوگوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے گھروں پر بمباری کی گئی ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے اور خون کا بدلہ خون سے دیا جائے گا، ہم پاکستان کو نہیں چھوڑیں گے، ملک کا ہر شہری پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے، پی ایم مودی یہ خواہش پوری کریں گے’۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar ٖProtest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163 نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

15 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

10 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

10 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

11 hours ago