بین الاقوامی

Alfred William Best Converts to Islam: برطانیہ کے ارب پتی الفریڈ بیسٹ نے مذہب اسلام قبول کرلیا، مسجد کی تصویر شیئر کی

Alfred William Best: برطانیہ کے سب سے امیر لوگوں میں شمار بزنس مین الفریڈ ولیم بیسٹ نے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق الفریڈ بیسٹ Wyldecrest Parks کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ وہ دنیا کے سب سے زیادہ امیر لوگوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے اور انہوں نے خود اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

مسجد کی تصویر شیئر کرکے کی تصدیق

الفریڈ ولیم بیسٹ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ مسجد میں کھڑے نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘اللہ جسے راستہ دکھاتا ہے، اسے کوئی بھی گمراہ نہیں کرسکتا ہے۔ جس کو وہ گمراہ کردیتا ہے، اسے کوئی راستہ نہیں دکھا سکتا۔’

 

حال ہی میں الفی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا ‘سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ الحمداللہ۔’ سال 2019 میں سنڈے ٹائمس یوکے نے الفریڈ کو برطانیہ کے سب سے زیادہ امیرلوگوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ الفی نے سال 1990 میں ایک فون کی دوکان سے اپنا بزنس شروع کیا تھا۔ اس کے بعد وہ برطانیہ کے سب سے امیر لوگوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ کے مشہور کے شیف مارکو وہائٹ کے بیٹے مارکو پیئرے وہائٹ جونیئر نے مذہب اسلام قبول کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس مذہب نے انہیں برے کاموں سے دور رکھا۔ 28 سالہ مارکو پیئرے وہائٹ جونیئر اگست 2022 میں چوری، چاقو، ہیروئن رکھنے جیسے 14 سنگین جرائم میں قصوروار ٹھہرائے گئے تھے۔ اس کے لئے انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔ فی الحال وہ جیل سے باہر ہیں اور انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

42 mins ago