Man Beats Up Woman: دہلی میں جرم اس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے لوگوں کو خوف ستانے لگا ہے کہ یہ آخر دہلی میں ہوکیا رہا ہے۔ پولیس بے بس اور مجرم پولیس سے کئی قدم آگے۔ دہلی این سی آر میں خواتین کے خلاف جرائم میں روزبرروز اضافہ ہورہا ہے۔ سال 2020 کے مقابلے 2021 میں خواتین کے خلاف جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق، جہاں 2020 میں دہلی میں خواتین کے خلاف تشدد کے 9,782 واقعات درج ہوئے، وہیں 2021 میں یہ 40 فیصد بڑھ کر 13,892 ہو گئے۔
دہلی کے منگول پوری علاقہ کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویٹیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولڑکے ایک لڑکی کو زبردستی ایک کیب میں گھسیٹ رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے کو لے کر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے، جلدہی ہی پتہ لگا لیاجائے گا کہ لڑکا اور لڑکی کیب سے کب کہاں تک گئے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا لڑکی کو مارتے ہوئے کار کی جانب دھکیل رہا ہے، اس کے ساتھ ایک اور لڑکا بھی ہے، جس وقت یہ واقعہ ہوا ہے، اس وقت آس پاس ٹریفک چل رہا تھا، تبھی کسی نے واقعہ کا ویڈیو بنالیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
اس ویڈیو کے تعلق سے اوٹر ڈسٹرکٹ کے ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پولیس کے نوٹس میں آیا ہے، اور کل رات سے اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ کیب کے مالک کا پتہ گروگرام کا ہے، پولیس کی ٹیم کو وہاں بھیجا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس جانچ میں پایا گیا ہے کہ کیب ہفتہ کی دیر رات تقریبا 11:30 بجے گروگرام کے افکو چوک پر دیکھی گئی ہے۔ اس کا سی سی ٹی وی فٹیج بھی پولیس کو ملا ہے۔ گاڑی و ڈرائیور کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے روہنی سے ویکاس پوری کے لئے یوبیر کے ذریعہ کیب بک کی۔ لیکن راستے میں ان کے بیچ کہاسنی اور مار پیٹ ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکا زبردستی لڑکی کو کار کے اندر دھکیل رہا ہے، کہاسنی کے بعد لڑکی وہاں سے جانا چاہتی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاملے میں آگے کی جانچ چل رہی ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ اس سے پہلے ، 17 مارچ کو ایک وائرل ویڈیو کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں کچھ لوگوں کو کاروں کی چھت پر کھڑے ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…