-بھارت ایکسپریس
Internet Services and SMS Suspended: وارث پنجاب دے امرت پال سنگھ کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ کسی بھی وقت امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی جاسکتی ہے۔ اسی درمیان ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ پنجاب میں جو انٹرنیٹ سروس پہلے اتوار کے روز دوپہر 12 بجے تک بند کی گئی تھی، اسے اب 20 مارچ تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یعنی اب کل تک پنجاب میں انٹرنیٹ بند رہنے والا ہے۔ پنجاب حکومت کی وزارت داخلہ کے ذریعہ یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔
وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اسے بھگوڑا قرار دے دیا گیا ہے۔ پورے پنجاب میں پولیس انتظامیہ کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ وہیں اب پنجاب پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے سوشل میڈیا پر بھیجی جا رہی جھوٹی جانکاریوں پر یقین نہ کریں۔ فیک آئیڈیز سے پاکستان میں بیٹھے خالصتانی پنجاب کے لوگوں کو اس طرح کی پوسٹ سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے پھر واضح کیا ہے کہ امرت پال سنگھ ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔ فی الحال ریاست میں حالات معمول پر ہیں۔
پنجاب میں کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
امرت پال سنگھ پر کارروائی سے متعلق کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں امرتسر، فاضلکا، موگا اور مکتسر سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔ ساتھ ہی ان اضلاع میں بھاری سیکورٹی فورس تعینات کیا گیا ہے۔ امرت پال کے آبائی گاؤں جلّو پور کھیڑا میں بھاری تعداد میں پولیس اہلکار اور پیرا ملٹری فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ جلّو پور کھیڑا کو سیل کیا گیا ہے تاکہ نہ کوئی گاؤں میں آسکے، نہ کوئی گاؤں سے جاسکے۔
امت شاہ سے ملاقات کے ایکشن میں پنجاب کے وزیراعلیٰ
مرکزی ایجنسیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ مسلسل پنجاب حکومت پر دباؤ بنایا جا رہا تھا کہ اجنالا تشدد کے ملزمین پر کارروائی کی جائے، جس کو لے کر پنجاب کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ اسی درمیان پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد مسلسل پنجاب حکومت کے ذریعہ امرت پال پر کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آخر کار ہفتہ کے روزحکمت عملی کے تحت پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ پر شکنجہ کسنے کی تیاری ہے۔ وہیں اب پورے سانحہ سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ پنجاب حکومت کے رابطے میں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…