-بھارت ایکسپریس
Sarai Kale Khan: دیش کی راجدھانی میں جرم رکنے کا نام نہیں لے رہےہیں، دہلی میں ایک بار پھر دل دہلانے دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ دیش کی راجدھانی دہلی کےسرائے کالے خان علاقہ میں خاتون کی کئی ٹکڑوں میں لاش ملی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لاش کی پہچان نہیں ہوسکی۔ قتل کرنے کے بعد لاش کے کئے ٹکڑے کئے گئے تھے۔ جس کے بعد اس کو ٹھکانے لگانے کے لئے پلاسٹک کی پالی تھین میں ڈال کراس کو پھینک دیا گیاتھا، جب بدبو آنے لگے تو پولیس کواس کی اطلاع دی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لاش سرائے کالے خان بس اسٹینڈ کے پاس ملی۔
سن لائٹ کالونی تھانے کی پولیس کو ہفتہ کی دوپہر تقریبا 12 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر پالی تھین کو کھولا تو اس میں خاتون کے جسم کے کئی حصہ ملے، سفید رنگ کی پالی تھین میں خاتون کی کھوپڑی، ایک کولہے کا کچھ حصہ، بازو کا کچھ حصہ اور ایک ہاتھ کا پنجہ سفید رنگ کے پولی تھین سے ملا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس لاش کی شناخت نہیں کر سکی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
شردھا کا قتل گزشتہ سال ہوا تھا
واضح رہے کہ گزشتہ سال دہلی پولیس نے 28 سالہ آفتاب پونا والا کو اپنی گرل فرینڈ شردھا کو قتل کرنے اور پھر اس کے جسم کے اعضاء پورے شہر میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ آفتاب نے مبینہ طور پر شردھا واکر کی لاش کو 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر جنوبی دہلی کے مہرولی میں واقع اپنے گھر میں 300 لیٹر کے ریفریجریٹر میں تقریباً تین ہفتوں تک رکھا، پھر اسے کئی دنوں تک شہر بھر میں پھینک دیا۔
پولیس اس معاملے کی مختلف طریقوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ فی الحال پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی جانچ کا کام شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…