بین الاقوامی

Pakistan General Election: ووٹنگ سے ایک روز قبل بلوچستان میں دھماکوں میں 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Pakistan General Election: پاکستان میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بدھ کو صوبہ بلوچستان میں انتخابی دفاتر کو نشانہ بنا کر دو بم دھماکے کیے گئے۔ ان دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پہلے واقعے میں ضلع پشین میں آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے دفتر کے باہر زور دار دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 ​​زخمی ہوگئے۔

امیدوار کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ

ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعدقلعہ عبداللہ کے علاقے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انتخابی دفتر کے باہر ایک اور بم دھماکہ ہوا۔جس میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے پنجگور کے ایک سینیئر پولیس افسر عبداللہ زہری نے بتایا کہ امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر ‘ٹائمر’ والے بیگ میں بم رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ “کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے کوئٹہ لے جایا گیا ہے،” انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ای سی پی نے دھماکے سے متعلق بیان جاری کردیا

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفتر کو دھماکے سے بھاری نقصان پہنچا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دونوں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات سے قبل صوبے میں سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ای سی پی کے ترجمان نے کہا، ’’ان دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کو پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

21 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago