-بھارت ایکسپریس
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو(Bilawal Bhutto ) نے افغان طالبان سے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی ریڈ لائن ہے ۔اگر دہشت گرد تنظیم پر قابو نہ پایا گیا تو کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات متاثر ہوں گے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اگر ہمیں معلوم ہوا کہ طالبان ٹی ٹی پی کو نہیں روک رہے ہیں ۔تو ہم اسے نظر انداز نہیں کریں گے۔
دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ملک میں سکیورٹی اداروں کو چوکنا کر دیا ہے۔ کیونکہ بنوں یرغمالیوں کے بحران نے ملک بھر میں ایک نئی پریشانی کھڑی کردی ہے۔ خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیس فورس پر مختلف حملوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس دوران بلاول نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔جی 77 اجلاس کی صدارت کی اور واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل سےخطاب کیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اگر طالبان نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو پاکستان ضرورت پڑنے پر مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کا کوئی نیا معاہدہ نہیں ہے۔
بلاول نے کہا کہ ہم افغان عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ طالبان کو روکے گئے ۔ انہوں نے (طالبان) امریکہ اور دنیا سے انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کی ملکیتی عمارت کو فروخت کر دینا چاہیے ۔ میں نیویارک میں ہوٹل فروخت کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔
پاکستان میں انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر بلاول نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور سابق وزیراعظم عمران خان قبل از وقت انتخابات چاہتے تھے تاکہ دھاندلی میں مدد ملے۔
-بھارت ایکسپریس
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…