بین الاقوامی

Hungary PM Peter Magyar Remark: نتن یاہو کی  ہوگی گرفتاری ، ہنگری کے نئے وزیر اعظم پیٹر میگیار کا بڑا اعلان

نئی دہلی :ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی حالات کے درمیان بنیامین نتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہنگری کے نئے وزیر اعظم پیٹر میگیار نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر نتن یاہو ہنگری کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پہلے ہی نتن یاہو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر چکا ہے، اس لیے قانون کے مطابق کارروائی کرنا لازمی ہوگا۔اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیٹر میگیار نے کہا کہ اگر کسی بھی ایسے شخص کے خلاف آئی سی سی کا وارنٹ موجود ہے اور وہ ہنگری کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو اسے حراست میں لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری آئی سی سی کی رکنیت برقرار رکھے گا اور سابق حکومت کی جانب سے عدالت سے الگ ہونے کا فیصلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

پیٹر میگیار کا یہ بیان اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ حال ہی میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ہنگری آنے کی دعوت دی تھی۔ اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے مختلف ممالک کے لیڈروں کو 1956 کی تحریک کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا، جس کے تحت نتن یاہو کو بھی دعوت دی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ہنگری آئی سی سی کے قوانین سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کرے گا۔یاد رہے کہ سال 2024 میں آئی سی سی نے نتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ اسی وارنٹ کی بنیاد پر اب یہ تنازعہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے اور ہنگری کے نئے مؤقف نے عالمی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے۔

دوسری جانب ہنگری کی نئی حکومت نے خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کے اشارے بھی دیے ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم وکٹر اوربان کی حکومت نے آئی سی سی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، جو 2 جون 2026 سے نافذ ہونا تھا۔ قابل ذکر بات ہے کہ  پیٹر میگیار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اس فیصلے کو واپس لے گی اور ہنگری عدالت کا رکن برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ اپریل 2026 کے انتخابات میں پیٹر میگیار نے وکٹر اوربان کو شکست دی، جس کے ساتھ ہی 16 برس سے جاری ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ انتخابی مہم کے دوران میگیار نے بدعنوانی، صحت خدمات اور عوامی مسائل کو اہم ایجنڈا بنایا تھا۔ انہوں نے یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

نئے وزیر اعظم کے حالیہ بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہنگری کی نئی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر زور دے رہی ہے، چاہے اس کے نتیجے میں عالمی سطح کے طاقتورلیڈروں کے خلاف کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ اس اعلان نے عالمی سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے اور آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

9 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago