قومی

Indian Premier League 2026: ممبئی انڈینز کی شاندار واپسی، گجرات ٹائٹنز کو 99 رنز سے دی شکست، ٹاپ فور میں یہ ٹیمیں ہیں شامل

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں ممبئی انڈینز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کو 99 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں لمبی چھلانگ لگا دی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ممبئی کی جیت کے ہیرو تلک ورما رہے، جنہوں نے دھماکہ خیز سنچری اسکور کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ تلک ورما نے صرف 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 101 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث ممبئی نے بڑا اسکور کھڑا کیا اور گجرات ٹائٹنز کو دباؤ میں ڈال دیا۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 15.5 اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ممبئی کے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ اس طرح ممبئی نے 99 رنز سے زبردست کامیابی حاصل کر کے اپنی مسلسل شکستوں کا سلسلہ ختم کر دیا۔اس میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ پنجاب کنگز 6 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ راجستھان رائلز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر برقرار ہے۔

پانچویں نمبر پر دہلی کیپیٹلز 6 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے، جب کہ گجرات ٹائٹنز چھٹے مقام پر چلی گئی ہے۔ ممبئی انڈینز اس جیت کے بعد 6 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی سپر کنگز آٹھویں، لکھنؤ سپر جائنٹس نویں اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ یکساں پوائنٹس ہونے کے باوجود ٹیموں کی درجہ بندی نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر طے ہو رہی ہے۔انفرادی کارکردگی کی بات کریں تو ہینرک کلاسین نے 6 میچوں میں 283 رنز بنا کر اورنج کیپ اپنے نام کر رکھی ہے، جب کہ انشُل کمبوج 6 میچوں میں 13 وکٹوں کے ساتھ پرپل کیپ کے حامل ہیں۔ ممبئی انڈینز کی اس شاندار جیت نے نہ صرف ٹیم کا حوصلہ بلند کیا ہے بلکہ ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جہاں ہر میچ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آنے والے مقابلوں میں ٹیموں کے درمیان ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی سخت جدوجہد دیکھنے کو ملنے والی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago