Bangladesh Government Crisis: پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے زیادہ وقت سے احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔ حالات خراب ہونے کے بعد وہاں کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پیر(5 اگست، 2024) کواپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بنگلہ دیش میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی ایس ایف نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پرہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک سینئرافسرنے کہا کہ بی ایس ایف ڈی جی بھی کولکاتا پہنچ گئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں لاء اینڈ آرڈرفوج کے ہاتھوں میں ہے۔ ہندوستان اوربنگلہ دیش کی سرحد 4,096 کلومیٹرلمبی ہے۔ بی ایس ایف نے سرحد کی سبھی اکائیوں پرالرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پڑوسی ملک میں ایک ماہ سے زیادہ وقت سے احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔
پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے درمیان بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد اپنی بہن کے ساتھ راجدھانی ڈھاکہ سے محفوظ مقام کے لئے نکل گئیں۔ یہ تب ہوا جب مظاہرین نے ریزرویشن سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کے درمیان شیخ حسینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جس میں تقریباً 300 افراد مارے گئے۔
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس سب کے درمیان شیخ حسینہ کے بیٹے نے بنگلہ دیش کے سیکورٹی اہلکاروں سے کسی بھی غیرمنتخب حکومت کو اقتدارمیں آنے سے روکنے کی اپیل کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پرحملہ بول دیا۔ ہندوستانی حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال بنگلہ دیش کا سفرکرنے سے گریزکریں۔
ہندوستان نے جاری کی ایڈوائزری
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔ ہندوستانی حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فی الحال بنگلہ دیش کا سفرکرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اتوار(04 اگست، 2024) کوشیخ حسینہ نے سیکورٹی معاملوں کی نیشنل کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں انہوں نے فوج، ہندوستانی فضائیہ، پولیس، ریپیڈ ایکشن بٹالین (آراے بی)، بارڈ گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے سربراہ اوردیگرسینئراعلیٰ افسران تھے۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…