بین الاقوامی

Spain Night Club Fire: اسپین کے نائٹ کلب میں پارٹی کے دوران خوف ناک آتش زدگی، 13 افراد ہلاک

Spain Night Club Fire: یورپی ملک اسپین میں اتوار کو ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ اسپین کے جنوب مشرق میں واقع شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں خوف ناک آتش زدگی کے سبب 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسپین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ای ایف ای کے مطابق یہ شہر کے مشہور ٹیٹرے نائٹ کلب میں صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔  یہ آگ اتنی شدید تھی کہ تیزی سے پنڈال تک پھیل گئی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کلب میں آگ کیسے لگی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

لاشوں کو تلاش کرنے اور شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

مرسیا کی فائر سروس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔جس میں آگ پر قابو پانے کا ایک کلپ دکھایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق فائر سروس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے نائٹ کلب کے اندر لگی آگ  خوف ناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں کو بچانے کی پوری کوشش کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساتھ ہی ملازمین کلب کے اندر لاشوں کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بی جے پی مایاوتی کا برسوں پرانا خواب پورا کرے گی؟ جینت چودھری اور اکھلیش یادو کی بڑھے گی پریشانی!

اسپین کی میڈیا نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے کئی کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے۔ جو کلب میں  سالگرہ کی تقریب کررہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ‘جب الارم بجنے کے بعد   سبھی  لائٹس  بند ہونے کے بعد چیخ وپکار مچا تو پتا چلا کہ آ گ لگی ہوئی ہے۔اس کے بعد وہاں  آگ تیزی سے  پھیلی اور کلب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس کے خاندان کے پانچ افراد اور دو دوست لاپتہ ہیں۔

اسپین کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ مرسیا کی سٹی کونسل نے شہر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کو آدھاجھکا دیا گیا ہے۔ تین روزہ سوگ کا اعلان  بھی کیا  گیاہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tamil Nadu BSP Chief Killing: آرمسٹرانگ کی لاش کو بی ایس پی دفتر میں نہیں دفنایا جائے گا، مدراس ہائی کورٹ نے مطالبہ کیا مسترد

آرمسٹرانگ کی میت کو فی الحال عوامی تعزیت کے لیے چنئی کے کارپوریشن اسکول گراؤنڈ…

49 mins ago

India-Russia Annual Summit: روس کے دورے پر پی ایم مودی ولادیمیرپوتن کے سامنے اس خاص معاملے کو اٹھانے کی کریں گے کوشش

وزیر اعظم نریندر مودی 8 جولائی کو دو روزہ دورے پر روس جا رہے ہیں۔…

50 mins ago