بین الاقوامی

CBI Arrested Deepak Khadka: نیپال میں بدعنوانی کے خلاف بڑا کارروائی، سابق وزیر توانائی دیپک کھڑکا گرفتار

نیپال میں وزیر اعظم بالین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر اور نیپالی کانگریس کے لیڈر دیپک کھڑکا کو نیپال کے سینٹرل انویسٹیگیشن بیورو (سی آئی بی) نے گرفتار کر لیا ہے۔سی آئی بی نے دیپک کھڑکا کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی آئی بی کے ترجمان شیو کمار شریستھا کے مطابق نیپال پولیس کے سینٹرل انویسٹیگیشن بیورو نے اتوار کی صبح کھڑکا کو بدھنیل کنٹھا سے حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیپالی اخبار دی کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق سی آئی بی کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس منوج کے سی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ نے پہلے پولیس ہیڈکوارٹر کو خط لکھ کر کھڑکا سے پوچھ گچھ کی درخواست کی تھی۔ پولیس ہیڈکوارٹر کی اپیل پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ہونے والی توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے بعد کھڑکا، سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اور پشپ کمل دہل کے گھروں سے جلے ہوئے کرنسی نوٹوں کے ٹکڑوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔ بعد ازاں فارنزک لیب ٹیسٹ میں ان شواہد کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔نیپالی میڈیا کے مطابق دیپک کھڑکا بطور توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر اپنے دور میں متعدد تنازعات میں گھرے رہے۔ خاص طور پر ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے لائسنس جاری کرنے اور ٹھیکے دینے کے معاملات میں ان کا نام سامنے آیا تھا۔ ان پر منصوبوں کے لائسنس اور ٹھیکے دلانے کے بدلے مالی فائدہ لینے کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔ مزید یہ کہ کھڑکا پر لینچور میں نیپال اسکاوٹس کی زمین میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ حکام اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago