بین الاقوامی

Indian Labour Died In Italy: اٹلی میں بھارتی مزدور کا ہاتھ کٹا تو سڑک پر پھینک دیا گیا، جان کی بازی ہارنے کے بعد جاگی میلونی حکومت

Indian Labour Died In Italy: بدھ کو اٹلی میں ایک ہندوستانی مزدور کی سڑک کنارے ایک حادثے کے بعد موت ہو گئی۔ اس میں ان کا ہاتھ بھی کٹ گیا۔ اٹلی کی وزیر محنت مرینا کالدرون نے اسے وحشیانہ قرار دیا۔ ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت 31 سالہ ستنام سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہندوستان کے رہنے والے تھے، جن کا شدید استحصال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کام کرتے ہوئے ان کا ہاتھ کٹ گیا تھا۔ بتایا گیا کہ فرم نے ان کی مدد کرنے کے بجائے انہیں سڑک پر چھوڑ دیا۔ پیر کو ستنام سنگھ روم کے قریب لیٹنا میں زرعی آلات کی دیکھ بھال کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں غیر مقیم ہندوستانی مزدور یہاں رہتے ہیں۔ ستنام صرف 3 سال قبل اپنی بیوی کے ساتھ اٹلی گئے تھے۔ بورگو سانتا ماریا کے باہر سڑک پر ان کا ہاتھ کٹ گیا تھا۔ ان کی بیوی نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے روم کے سان کیمیلو فورلالینی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کچھ رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ستنام پنجاب کے شہر موگا کے رہنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Hajj 2024: جھلسانے والی گرمی میں 900 عازمین حج اللہ کو پیارے ہوگئے، اہل خانہ سوشل میڈیا کے ذریعہ تلاش میں مصروف

وزیر زراعت نے کی مذمت

اٹلی کے وزیر زراعت فرانسسکو نے جمعرات کو کہا کہ جارجیا میلونی کی حکومت مزدوروں کے استحصال کی تمام اقسام کے خلاف سب سے آگے ہے۔ ہمیں اس معاملے میں لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔ ساتھ ہی وہ اٹلی کی کمپنی جس میں ستنام کام کرتے تھے اب سوالوں کی زد میں ہے۔ مدد فراہم کرنے میں غفلت اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ستنام پلاسٹک کی رولر ریپنگ مشین چلا رہے تھے، جو حادثے کے وقت ٹریکٹر سے منسلک تھی۔ وزیر محنت مرینا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقیقی بربریت قرار دیا۔ امید ظاہر کی کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ لیٹنا میں حادثے میں ملوث ہندوستانی فارم ورکر جو کہ تشویشناک حالت میں چھوڑا گیا تھا، فوت ہو گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago