پاکستانی روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق منگل کے دن پاکستان کے کراچی کی جیل میں ایک ہندوستانی ماہی گیر نے خودکشی کر لی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین نے ڈان کو بتایا کہ ’’تمام ہندوستانی قیدی بیرکوں میں قید ہیں۔ وہ [ماہی گیر] منگل کی رات غسل خانے میں گیا اور وہیں خودکشی کر لی۔‘‘ سندھ میں جیل کی پولیس کے انسپکٹر جنرل قاضی نذیر احمد نے کہا کہ 52 سالہ ہندوستانی ماہی گیر گورو رام آنند جیل سے رہائی میں تاخیر کے سبب ’’شدید مایوسی‘‘ میں مبتلا دکھائی دے رہا تھا۔
رہائی میں تاخیر کی وجہ سے پریشان تھا آنند
نذیر احمد نے مزید کہا کہ ’’اس کی سزا مکمل ہو گئی تھی، لیکن ہندوستان کی طرف سے [اس کی رہائی کے] عمل کو حتمی شکل نہیں دی گئی تھی۔ ساتھی قیدیوں نے بتایا کہ گورو کے رویے سے یہ ظاہر نہیں ہوتا تھا کہ وہ خودکشی کرلے گا، لیکن وہ افسردہ ضرور تھا۔‘‘ جیل کی انتظامیہ نے آنند کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دی ہے اور اسے اس وقت تک غیر منافع بخش ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی تحویل میں رکھا جائے گا جب تک اس کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل نہیں ہو جاتیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے ماہی گیروں کو دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز معمول کے مطابق ایک دوسرے کے سمندری حدود میں حادثاتی طور پر داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیتی ہیں۔ عرب نیوز نے رپوٹ کیا کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی نشان دہی کئی مقامات پر نہایت ناقص ہے۔ اس کے علاوہ ماہی گیروں کی کشتیاں درست مقام کے تعین کے لیے ضروری ٹیکنالوجیز سے محروم ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ غیرارادی طور پر سرحد عبور کر جاتے ہیں۔ دی اسکرول کی خبر کے مطابق زیادہ آلودگی اور مچھلیوں کی کم ہوتی ہوئی سپلائی زیادہ تر ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستانی حدود کی طرف لے جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
فرانس میں اس سے قبل کئی بار اسلام اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ…
مدھیہ پردیش کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کو سوشل میڈیا ہینڈل فیس بک پرجان…
سنجنا گنیشن نے لکھا، ہمارا بیٹا آپ کی تفریح کا موضوع نہیں ہے۔ جسپریت اور…
ممبئی انڈینز کی جرسی پہن کر 19 ہزار بچے اسٹیڈیم پہنچے۔ 500 بسیں اور ایک…
فلسطینی حقوق کے گروپوں، جیسے کہ الحق، نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل اس…
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اسمبلی میں کہا کہ کوئی کشمیری حملہ نہیں چاہتا…