کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کو جان سے مارنے دھمکی سوشل میڈیا پر دی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ایک مسلم رکن اسمبلی کوجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا ہینڈل فیس بک کے ذریعہ کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کویہ دھمکی آمیزپوسٹ کیا گیا ہے۔ ملزم کے اس پوسٹ کوپہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ رکن اسمبلی کے حامیوں نے سوشل میڈیا پردھمکی ملنے کے بعد شکایت درج کرائی ہے اورپولیس نے اس معاملے میں فوراً کارروائی کی ہے۔
ملزم نے رکن اسمبلی کودھمکی دیتے ہوئے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پرلکھا، میں کل کے دن مسعود کو ماردوں گا، میری ضمانت کرانے کی ذمہ داری کون لے گا۔ اس کے آگے ملزم نے پوسٹ میں لکھا، ملک کی خاطرمرنا-مارنا پسند ہے مجھے، جو قتل عام ہوا ہے ان کے لئے ملک کے غدارکوماروں گا، جو سپورٹ کررہے ہیں۔
معاملے کی ایف آئی آر ہوئی درج
سوشل میڈیا پردھمکی آمیزپوسٹ سامنے آنے کے بعد رکن اسمبلی عارف مسعود کے حامی شاہجہاں آباد تھانے پہنچے اورملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پوسٹ لکھنے والے صارف (یوزر) کا نام سچن سوریہ ونشی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے سابق کونسلر میوا لال کنرجی کی شکایت پرسچن سوریہ ونشی نامی نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
میوا لال کنرجی کا کہنا ہے کہ سچن سوریہ ونشی نامی نوجوان بی جے پی سے جڑا ہے اور اس نے رکن اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کے دوست نے یہ پوسٹ کی اسکرین شاٹ انہیں واٹس اپ پر بھیجی تھی۔ اس کے بعد تھانے میں شکایت کی ہے۔ ساتھ ہی کونسلر نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ شکایت درج ہوتے ہی پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ متنازعہ پوسٹ کرنے والے کی تلاش میں پولیس کی ٹیم کولار علاقے میں پہنچی ہے۔ دوسری جانب، دھمکی کے بعد کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
کون ہیں رکن اسمبلی عارف مسعود؟
عارف مسعود بھوپال کے سینٹرل اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے سال 2018 کے الیکشن میں کانگریس کے ٹکٹ پرپہلی بار جیت حاصل کی تھی۔ اسی کے بعد اسمبلی الیکشن 2023 میں انہوں نے ایک بار پھر جیت حاصل کی۔ دراصل، عارف مسعود 16ویں مدھیہ پردیش اسمبلی میں سے صرف دو مسلم اراکین اسمبلی میں سے ایک ہیں۔
امت شاہ نے کہا کہ گجرات میں تعاون کی تحریک کو نئی سمت اور رفتار…
تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں…
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…