بین الاقوامی

Texas Car Crushes Refugees Waiting at Bus Stop: بے قابو کار نے بس اسٹاپ پر منتظر مہاجرین(تارکین وطن) کو کچل دیا، 7 ہلاک، 6 زخمی

Texas Car Crushes Refugees Waiting at Bus Stop: امریکہ کے جنوبی ٹیکساس میں ایک تیز رفتار کار نے مہاجرین (تارکین وطن)کے ایک گروپ کو کچل دیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق  ہوگئے ،جب کہ 6  افرادزخمی ہوگئے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے میکسیکو کی سرحد کے قریب براؤنز ویل شہر میں پیش آیا۔ پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وینزویلا کے لوگ تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مالڈوناڈو نے بتایا ہے کہ ہم نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا کہ ایک ایس یو وی رینج روور  کارسامنے سے تیز رفتاری سے آرہی تھی اور لوگوں کو روندتی ہوئی چلی گئی ۔ ملزم کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس ٹوکسیولوجی رپورٹ کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔امریکی سرحدی تحفظ کے حکام کے مطابق براؤنز ول شہر میں حال ہی میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالڈوناڈو نے اے پی کے حوالے سے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران اوزانم سینٹر، ایک نائٹ شیلٹر  ہے ۔جس میں 250 افراد رہ سکتے ہیں، ایک دن میں 380 افراد کو سنبھال رہا ہے۔

عینی شاہد نے بتایا

اوزانم سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وکٹر مالڈوناڈو نے کہا، ‘ڈرائیور نے تقریباً 20 لوگوں کو کچلنے سے پہلے  ریڈ لال کو عبور کیا تھا۔ اس کے بعد ہر طرف لاشیں نظر آنے لگیں۔ لوگوں کے ایک گروپ نے ڈرائیور کو پکڑ لیا جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایڈر ہرنینڈز نامی عینی شاہد نے کہا، ‘میں نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ یہ ایک خوفناک منظر تھا۔ میں گھبرا گیا اور صدمے سے میں نے سڑک پار کی۔

-بھارت ایکسپریس

AddThis Website Tools
Abu Danish Rehman

Recent Posts

New Plan against Pakistan: پاکستان کے خلاف ہندوستان کا بڑا ایکشن پلان،سمندر سے آسمان تک ہر جگہ پاکستان کے راستے بند کرنے کی تیاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے لیکن اس کے باوجود…

1 minute ago

Massive fire in Bandra, Maharashtra: مہاراشٹر کے باندرہ میں خوفناک حادثہ، شو روم جل کر خاکستر، 7 فائر بریگیڈ موقع پر پہہنچی

باندرہ مال میں آگ لگنے کے بعد موقع پر پہنچے این سی پی لیڈر ذیشان…

41 minutes ago

Padma Awards: راشٹرپتی بھون میں 139 لوگوں کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا، وزیر اعظم بھی رہے موجود

اس موقع پر شہریوں کو ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر پدم…

12 hours ago