Sukma Encounter: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے بھیجا علاقے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے جوانوں اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں دو نکسلی مارے گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے گولاپلی ایل او ایس کے کمانڈر مدکم ایرا اور ایل او ایس کے رکن بھیمی کو ہلاک کردیا ہ جس پر آٹھ لاکھ کا انعام تھا۔ سکما پولیس نے کہا، ‘انکاؤنٹر میں دو نکسلی مارے گئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل شرما خود پوری کارروائی کی قیادت کر رہے ہیں۔
جائے وقوعہ سے دو نکسلیوں کی لاشیں ملی ہیں
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ فائرنگ ختم ہونے کے بعد جب جائے وقوعہ کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے دو ماؤنوازوں کی لاشیں، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ان کی شناخت گولاپلی لوکل آرگنائزیشن اسکواڈ (ایل او ایس) کے سرگرم کمانڈر کمانڈر مدکم آئرا اوراسی تنظیم کے ڈپٹی کمانڈر مدکم بھیم کے طور پر کی گئی ہے۔
سکما کے ایس پی سنیل شرما نے بتایا کہ اس سے قبل یکم مئی کو ماؤنوازوں نے سکما ضلع کے اٹاپارہ علاقے میں تعمیراتی کام میں مصروف دو ٹپر ٹرکوں کو آگ لگا دی تھی۔ یہ واقعہ فلبگڈی تھانہ علاقہ کا ہے۔ ایس پی شرما کے مطابق تین مزدوروں کو بحفاظت بچا کر پھول باگڑی پولیس اسٹیشن لایا گیا۔
– بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…