بین الاقوامی

Mysterious Woman Linked To Arrest Of Telegram CEO: ٹیلی گرام سی ای او کی معشوقہ یا موساد ایجنٹ؟ اس خوبصورت خاتون کی کیا ہے حقیقت؟

پیرس: مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سی ای اوپاول دوروف کو فرانسیسی پولیس نے ہفتے کی شام لی بورجٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ٹیلی گرام کے اس ارب پتی بانی کو روس کے مارک زکربرگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پاول دوروف کو ٹیلی گرام پرمبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمی پھیلانے سمیت متعدد الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا۔ اس وقت ٹیلی گرام کے تقریباً 900 ملین فعال صارفین ہیں۔ ڈوروف اپنی گرفتاری کے وقت اکیلا نہیں تھا۔ متعدد اطلاعات کے مطابق، ایک پراسرارخاتون، جواس کی گرل فرینڈ بتائی جاتی ہے، کو بھی پاول دوروف کے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔ اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جولی واویلووا کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون بھی دوروف کی گرفتاری کی وجہ ہو سکتی ہے۔

 جولی واویلوا نے کرایا گرفتار؟

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق، پولیس افسران جولی واویلووا پر نظر رکھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ واویلووا نے پولیس افسران کی توجہ اپنی اور دوروف کی طرف مبذول کرائی ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہ ان واقعات میں رضامندی سے شریک رہی ہوگی، جن کی وجہ سے دوروف کی گرفتاری ہوئی تھی۔

 کون ہےجولی واویلووا؟

جولی واویلووا، 24، دبئی سے ایک کرپٹو کوچ اوراسٹریمرہے۔ واویلووا کے انسٹاگرام پر20,000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ خود کو ایک گیمرکے طور پرپیش کرتی ہے اور اس نے “گیمنگ، کرپٹو، زبانیں، اور نفسیات” کو اپنی دلچسپیوں کے طور پر درج کیا ہے۔ وہ چار زبانوں انگریزی، روسی، ہسپانوی اورعربی میں بھی ماہرہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ واویلووا اور ٹیلی گرام کے سی ای او کو مختلف جگہوں جیسے قزاقستان، کرغزستان اور آذربائیجان میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، ان کی تصاویرانسٹاگرام کی اسٹوریزاورہائی لائٹس پرچھائی ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

30 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

41 minutes ago