وینزویلا کی راجدھانی کاراکس پر امریکی فورسز کے مبینہ زبردست حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ہتھکڑیوں میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں مادورو کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھی ہوئی ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں ان کے بیڈروم سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا۔ٹرمپ کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کو امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس آئیوو جیما پر حراست میں رکھا گیا ہے اور انہیں نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مادورو نیویارک پہنچ چکے ہیں، تاہم اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
امریکی حملے کے بعد ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مادورو کو پہلے ہی خود سپردگی کی وارننگ دی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل مادورو سے ان کی بات چیت ہوئی تھی، جس میں انہوں نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ انہیں سرنڈر کرنا ہوگا۔دوسری جانب وینزویلا کی حکومت نے امریکی ڈیلٹا فورس کے ذریعے مادورو کو گرفتار کیے جانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی برادری سے فوری مدد اور مداخلت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ طویل عرصے سے مادورو حکومت پر منشیات اسمگلنگ کے الزامات عائد کرتا آ رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ کئی مہینوں سے وینزویلا پر دباؤ بڑھا رہی تھی۔ تین جنوری کو کاراکس میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوج نے فویرتے تیونا اور لا کارلوٹا جیسے اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان واقعات کے بعد لاطینی امریکہ میں امریکی مداخلت پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی ہے۔
وینزویلا میں امریکی حملے میں 40 افراد ہلاک
نیویارک ٹائمز نے وینزویلا کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی صبح امریکی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…
انٹرنیشنل پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندارانعقاد ایم این آئی ٹی آڈیٹوریم میں ہوا۔…