قومی

All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں سردی اور کہرے کا قہر،آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ، کئی ریاستوں میں سرد لہر کی وارننگ

دہلی-این سی آر اور شمالی ہندوستان میں سردی نے اب پوری شدت کے ساتھ دستک دے دی ہے۔ صبح کی پہلی کرنوں کے ساتھ ہی گھنے کہرے کی موٹی تہہ چھا جاتی ہے، جس کے باعث گزشتہ چند دنوں سے سڑکیں دھند میں گم ہو رہی ہیں۔ ریل اور ہوائی آمدورفت متاثر ہے، جب کہ لوگ ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے لیے گھروں میں محدود ہو گئے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری جاری ہے، جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں سرد لہر نے عام زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 4 سے 7 جنوری تک دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سرد لہر برقرار رہے گی۔ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اتوار کے روز دہلی میں گھنا کہرا چھایا رہا، جس کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سیلسیس جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آیا نگر میں سب سے کم کم از کم درجہ حرارت 6.9 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سات دنوں تک شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گھنے سے انتہائی گھنے کہرے کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، بہار اور راجستھان میں کہرے کا اثر برقرار رہے گا۔ 4 سے 8 جنوری کے دوران پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں سرد لہر کی صورتحال بنے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ مشرقی اتر پردیش اور بہار کے لیے سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اتر پردیش کے کئی حصوں میں ہفتے کے روز بھی سردی کی شدت دیکھی گئی۔ دارالحکومت لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جو معمول سے 3.2 ڈگری کم تھا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 3.6 ڈگری زیادہ ہے۔ مغربی ہمالیائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے نیچے چلا گیا ہے اور برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں موسم کے رجحان پر نظر ڈالیں تو شمال مغربی ہندوستان میں اگلے دو دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کمی آ سکتی ہے۔ وسطی ہندوستان میں آئندہ چار دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ مشرقی ہندوستان میں بھی اگلے 24 گھنٹوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے، جب کہ گجرات میں اگلے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافے کی امید ہے۔کہرے اور سرد لہر کے باعث نقل و حمل اور ہوابازی کی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پروازوں اور ٹرینوں میں تاخیر ہو رہی ہے اور سڑک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صحت پر بھی اس کے منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں، سردی، زکام اور سانس سے متعلق بیماریوں کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے، گرم کپڑے پہننے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

2 hours ago