بین الاقوامی

Donald Trump Pleads Not Guilty: ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ دستاویز کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد جو بائیڈن پر طنزکیوں کسا

Donald Trump Pleads Not Guilty: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی طور پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں باضابطہ طور پرپیسی  کے لیے منگل کو میامی کی وفاقی عدالت پہنچے۔ پیشی کے بعد ٹرمپ عدالت میں پیش ہوں گے اور الزامات کا دفاع کرتے ہوئے خود بے قصور بتاتے ہوئے کہا یہ سیاسی خربہ ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ حراست میں لے لیا گیا تھا، لیکن انہیں بعد میں بنا شرط   کورٹ سے جانے  کی اجازت  مل گی ۔  لیکن  سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کچھ شرائط پر عمل کرنے کی ہدایت   دی گئی ہے

عدالتی سماعت کے بعد ٹرمپ میامی سے واپس بیڈ منسٹر نیو جرسی میں اپنے گولف کلب چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے خلاف الزامات کےذمہ دار صدر جو بائیڈن کو ٹھہرایا۔ “آج ہم نے اپنے ملک کی تاریخ میں طاقت کا بدترین استعمال دیکھا۔ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا،” ٹرمپ نے نیو جرسی میں اپنی رہائش گاہ پر واپس آنے کے بعد کہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ “ایک بدعنوان موجودہ صدر نے اپنے اعلیٰ سیاسی حریف کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات میں گرفتار کیا، یہ صدارتی انتخابات سے عین قبل ہو رہا ہے، جس میں وہ بہت بری طرح ہار رہے ہیں۔”

یہ دوسرا مجرمانہ مقدمہ ہے جس کا سابق امریکی صدر کو سامنا ہے۔ ٹرمپ اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں دعویٰ کرنے کی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ٹرمپ پر نیویارک کی ایک عدالت میں 2016 کی انتخابی مہم کے دوران کی گئی ادائیگیوں (پیسوں کے پیمنٹ ) سے متعلق کاروباری ریکارڈ کو غلط بنانے کا بھی الزام ہے۔ انہوں نے کسی بھی غلط کام سے انکارکیا ہے اور کہا کہ  انہیں سیاسی مخالفین کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الزامات میں زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الزامات کو عام کیا۔ ان کے خلاف 49 صفحات میں الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، جوہری اور دفاعی راز کی فائلوں کو غلط طریقے سے رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔ سماعت سے قبل ٹرمپ نے جارجیا میں اپنے حامیوں سے کہا کہ حکومت انہیں ایک سازش  کے تحت  پھنسا رہی ہے۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

23 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

2 hours ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago