انٹرٹینمنٹ

Drishyam 3: اجے دیوگن اور موہن لال ‘دریشیم 3’ کے لیے کریں گے ایک ساتھ شوٹنگ، جانیں کب ریلیز ہوگا کرائم تھرلر کا اگلا حصہ

Drishyam 3:  سپر اسٹار موہن لال اور ہدایت کار جیتو جوزف نے سال 2013 میں کرائم تھرلر فلم ‘دریشیم’ بنانے کا سوچا۔ یہ فلم ملیالم میں اتنی ہٹ ہوئی کہ اسے ہندی میں اجے دیوگن، تمل میں کمل ہاسن اور تیلگو میں وینکٹیش نے دوبارہ بنایا۔ اب موہن لال اور جیتو جوزف نے ‘دریشیم 3’ کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اجے دیوگن بھی اس فلم کے دونوں حصوں کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ فلم کے دوسرے حصے نے باکس آفس پر تقریباً 350 کروڑ روپے کی کمائی کی، جسے ہندی سنیما کی کامیاب فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ‘دریشیم 2’ کا ہندی ورژن ابھیشیک پاٹھک نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

ایک ساتھ کی جائے گی فلم کی شوٹنگ

indiatoday.in کی رپورٹ کے مطابق پارٹ 1 اور 2 کی کامیابی کو دیکھ کر اجے دیوگن اب سوچ رہے ہیں کہ فلم کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ ملیالم ورژن کے پارٹ 3 کی شوٹنگ کے ساتھ ہی کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق اس بار موہن لال کے ملیالم ورژن کی ریلیز کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ملیالم ورژن پہلے ریلیز ہونے کی وجہ سے یہ کہانی ہندی ناظرین کے لیے نئی نہیں رہتی۔ بہت سے لوگ فلم دیکھ چکے ہوتے ہیں۔

فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اجے دیوگن

دریشیم کے ہندی ورژن کے دونوں حصے پہلے ہی اتنے ہٹ ہو چکے ہیں کہ بنانے والے یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ ملیالم ورژن کا پارٹ 3 ہٹ ہوگا یا نہیں۔ پورٹل نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اجے دیوگن دریشیم فرنچائز سے بہت خوش ہیں اور دریشیم 3 کے لیے بہت پرجوش بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Kangana Ranaut Shares Fitness Video: کنگنا رانوت جم میں جم کر بہا رہی ہیں پسینہ، ویڈیو شیئر کرکے کیا یہ بڑا اعلان

کب ریلیز ہوگی فلم

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2024 میں شروع ہوگی اور ملیالم اور ہندی ورژن دونوں کو ایک ہی دن ریلیز کیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

4 mins ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

20 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

48 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago