بین الاقوامی

Boat capsizes in Nigeria: کشتی میں سوار شادی سے واپس آرہے لوگ ہوئے حادثہ کا شکار، پانی میں ڈوب کر 100 افراد جاں بحق

Boat capsizes in Nigeria:  افریقی ملک شمالی نائجیریا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایک کشتی حادثہ کا شکار ہوئی ہے، حادثے میں تقریباً 100 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق شمالی نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے 100 افراد کشتی کے ذریعے ایک شادی سے واپس آرہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

اے پی کے مطابق 100 سے زائد افراد کشتی کے ذریعے شادی سے واپس آرہے تھے۔ اسی دوران اوور لوڈنگ کے باعث اچانک کشتی الٹ گئی۔ اس حادثے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے دوسرے لوگوں کو بچانے کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ معلومات کے مطابق حادثے کے بعد کئی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ساتھ ہی دوسروں کی تلاش جاری ہے۔

کشتی نائجر ندی میں ہوئی حادثہ کا شکار

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ کشتی حادثہ دریائے نائجر میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں تقریباً 300 لوگ سوار تھے۔ کپاڈا کے روایتی سربراہ عبدالگنا لکپاڈا نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔

عبدالگنا لکپاڑا نے بتایا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان ایگبوتی گاؤں سے ایک کشتی میں سوار ہو کر دریائے نائجر کو پار کرنے گئے تھے۔ کپاڑا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے کشتیوں کے ذریعے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

کشتی میں سوار تھے 300 سے زائد افراد

انہوں نے بتایا کہ کشتی میں مرد اور خواتین سمیت تقریباً 300 افراد سوار تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح تین اور چار کے درمیان پیش آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشتی پانی میں درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میری معلومات کے مطابق صرف 53 لوگوں کو بچایا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں- Kazan Khan Passes Away: ملیالم سنیما کا ‘خطرناک ولن’ نہیں رہا، دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے اداکار کزان خان

اس حادثے کو ایک بڑا سانحہ بتاتے ہوئے لکپاڈا نے کہا کہ اس حادثے میں انہوں نے اپنے چار پڑوسیوں کو کھو دیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق کواڑہ پولیس کے ترجمان اجائی اوکاسنمی نے بتایا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

5 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago