خرطوم: سوڈان کی ریاست گیزیرہ کے دارالحکومت واد مدنی میں ایک مسجد کو نشانہ بنا کر کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واد مدنی مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا، ’’شام کی نماز کے بعد، جنگی طیاروں نے الامتداد کے علاقے میں شیخ الجیلی مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر دھماکہ خیز مواد سے بمباری کی۔‘‘
کمیٹی نے کہا کہ 15 ہلاک شدگان کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ درجنوں نامعلوم لاشوں کی گنتی جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق، ابھی تک اس واقعے پر کسی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ واد مدنی سے سوڈانی مسلح افواج (SAF) کے انخلاء کے بعد، نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نے دسمبر 2023 میں گیزیرہ ریاست کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے SAF اور RSF کے درمیان مہلک تنازعات کی زد میں ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس تنازع کی وجہ سے 24,850 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…