نئی دہلی: اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک (پہلوان) نے اپنی سوانح عمری ’وٹنیس‘ میں کچھ ایسے سوال اٹھائے ہیں جنہیں لے کر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کتاب کے حوالے سے سوالات اور جوابات کے درمیان انہوں نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ببیتا ریسلنگ فیڈریشن کی صدر بننا چاہتی ہیں۔ ببیتا پھوگٹ نے ان کے اس حملے کا جواب دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے ساکشی ملک پر اپنی کتاب بیچنے کے چکر میں ایمان بیچنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’خود کے کردار سے جگمگاؤ، ادھار کی روشنی کب تک چلے گی؟ کسی کو اسمبلی ملی، کسی کو ملا عہدہ، بہن، آپ کو کچھ نہیں ملا، ہم سمجھ سکتے ہیں تمھارا درد۔ کتاب بیچنے کے چکر میں اپنا ایمان بیچ گئی۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل ببیتا کے والد مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے بھی ساکشی ملک کے الزامات پر آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ دیپیندر ہڈا اور پرینکا گاندھی ساکشی کو یہ سب کہنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے کہا تھا، ’’پہلوانوں کے احتجاج میں میں بھی گیا تھا۔ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اب الیکشن بھی ہو چکے ہیں۔ ان لگوں نے ببیتا کو خود ہی ساتھ لیا تھا، تاکہ سمجھوتہ ہو جائے۔ انتخابات کے بعد پرینکا گاندھی اور دیپندر ہڈا ان سے یہ باتیں کہنے کو کہہ رہے ہیں۔ ببیتا کا برج بھوشن شرن سنگھ سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔ ان لوگوں نے ببیتا کو اپنی خود غرضی کی وجہ سے بلایا تھا، تاکہ سمجھوتہ ہو جائے۔ ان لوگوں کی بات مان لی جائے۔
انہوں نے کہا، ’’ببیتا نے اس احتجاج کے دوران بہت کوشش کی کہ سمجھوتہ ہو جائے۔ برج بھوشن شرن والے معاملے میں بھی ببیتا نے کوشش کی۔ لیکن سب ٹھیک نہیں ہوا۔ یہ لوگ اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔ وہ (ساکشی ملک) اپنا نام چمکانے کے لیے ایسی زبان کا استعمال کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…