غزہ، 18 نومبر(بھارت ایکسپریس): فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے سات بچوں سمیت کم از کم 21 فلسطینی جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے ایجنسی کے ڈائریکٹر صلاح ابو لیلیٰ کے حوالے سے بتایا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے تال جٹار علاقے میں جمعرات کو لگنے والی آگ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فلسطینی سول ڈیفنس فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے امدادی ٹیمیں اور کئی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر روانہ کر دئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے گھنٹوں کوشش کی۔ غزہ میں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کے اندر رکھے ہوئے ایندھن کی بڑی مقدار کے باعث لگی۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشی عمارت ابو ریح خاندان کی تھی۔ حادثے کے وقت خاندان کا ایک فرد مصر سے واپسی کا جشن منا رہا تھا۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…