-بھارت ایکسپریس
اٹلی میں ایئر فورس کے دو طیارے حادثہ کاشکار، پائلٹ کی ہوئی موت
Italian Plane Crash: اٹلی کی راجدھانی روم کے شمال مغرب علاقہ میں تربیتی مشق کے دوران ایک بھیانک حادثہ رونما ہوا ہے۔ منگل کے روز مشق کے دوران دو اٹلی کے ایئرفورس کے طیارے آسمان میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلولنی (Giorgia Meloni) نے بتایا کہ حادثہ میں دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔
فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں پائلٹ U-208 تربیتی طیارہ اڑا رہے تھے اور تربیتی مشن میں حصہ لے رہے تھے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فی الحال حادثے کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ ہمیں گائیڈونیا کے قریب تربیت کے دوران فضائیہ کے دو پائلٹوں کی موت کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔
طیارے کے حادثے کی ویڈیو
اٹلی فضائیہ کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ سڑک کے کنارے کیسے جل رہا ہے۔ دو طیاروں میں سے ایک اپارٹمنٹ کے اطراف میں ایک تنگ کوریڈور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسی دوران دوسرا طیارہ قریبی کھیت میں جا گرا۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ دور کھڑے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کو بے شمار لوگ دیکھ چکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…