-بھارت ایکسپریس
Holi Special 2023: ہولی کا خمار پورے ملک میں چھایا ہوا ہے اور ایسے میں خواتین پریمیئرلیگ کی ٹیمیں اور کھلاڑی اس سے دور کیسے رہ سکتے ہیں۔ سبھی کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف نے ہولی منانے اور رنگوں سے کھیلنے میں خود کو شامل کیا۔ رائل چیلنجرس بنگلور (آرسی بی)، ممبئی انڈینس اور گجرات جائنٹس، خصوصی طور پر تین ٹیمیں، جن کا منگل 7 مارچ کو کوئی میچ نہیں تھا۔ انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں سمیت اپنے ہوٹلوں میں دھوم دھام سے ہولی کا جشن منایا۔ حالانکہ اسٹار آسٹریلیائی آل راونڈر ایلیسے پیری کو دیکھ کر کچھ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ہولی کے رنگ میں خوب زیادہ رنگی تھیں۔
خاتون کرکٹر پر چڑھا ہولی کا سرور
دراصل، تہوار کے بعد پیری فکرمند تھی کہ کیا ہولی کا رنگ مستقل ہے کیونکہ وہ دو بار دھونے کے بعد بھی بالوں میں گلابی رنگ سے چھٹکارا نہیں پاسکی تھی۔ پیری جو آرسی بی کے لئے بدھ، 8 مارچ کو میچ کھیلیں گی۔ انہوں نے اپنی تشویش کے ساتھ اپنے گلابی بالوں کی ایک تصویراپنی انسٹا گرام پر شیئر کیا۔ مداحوں کے مشورے میں شامل تھا کہ اسے ہولی کھیلنے سے پہلے تھوڑا تیل لگانا چاہئے تھا، جبکہ ایک نے کہا کہ اسے پوری طرح سے رنگ سے چھٹکارا پانے میں ایک یا دو ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
آرسی بی کو جیت کی تلاش
ہولی کے جشن کے درمیان پیری اور پورے آرسی بی ٹیم کا دھیان اپنی پہلی جیت کی طرف ہے۔ کیونکہ فرنچائزی پہلے ہی کچھ گیم ہارچکی ہے۔ ستاروں سے سجی آرسی بی پہلے دو میچوں میں اب تک فارم میں نظرآئی ہے، جس میں گیند باز رن بٹور رہے ہیں اور بلے باز سستے میں آوٹ ہو رہے ہیں۔ تاہم بدھ کا دن انہیں گجرات کی کمزور ٹیم کے خلاف کھاتہ کھولنے کا موقع دے گا۔
آرسی بی اپنے پہلے گیم میں دہلی کی ٹیم سے 60 رنوں سے ہارگئی، جبکہ ٹیبل-ٹاپرس ممبئی انڈینس نے پیر، 6 مارچ کو دوسرے میچ میں اسے 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ نئے فریق کے طور پر یوپی واریئرس نے پہلے ہی ایک گیم جیت لیا ہے۔ دہلی اور ممبئی پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرہیں۔ جہاں ٹیبل میں ٹاپرس ٹیمیں سیدھے طور پر پلے آف میں جائیں گی۔ وہیں دوسرے اورتیسرے مقام پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹرکھیلیں گی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…