بین الاقوامی

Afghanistan Floods: افغانستان میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک، 16 زخمی

کابل: افغانستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے غزنی، لغمان، ننگرہار، فراہ، پکتیا، بادغیس، ہرات اور دائی کنڈی صوبوں میں اچانک سیلاب آیا۔

ملا جانان سائک کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے صوبوں میں املاک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ 109 رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے اور تقریباً 650 ایکڑ فصلی اراضی سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں سال اگست میں افغانستان میں اچانک سیلاب سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ سائک نے کہا تھا کہ قدرتی آفات کے واقعات میں 100 رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق مئی سے اب تک بارشوں سے متعلقہ حادثات میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگ زدہ ملک کے مختلف حصوں میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

38 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago