فلپائن کے صوبے ماگوئینڈاناؤ کے کئی شہروں میں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد جمعہ کے روز کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ سنہوا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار نے ابتدائی رپورٹز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اموات ڈوبنے یا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ حکام اب بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید بارش کا تعلق سمندری طوفان نلگے سے ہے، جس کے اس اتوار کو مرکزی لوزون جزیرے سے ٹکرانے کی توقع ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جمعہ کو طوفان اور ہفتہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کے شکار ممالک میں سے ایک ہے، جس کی بڑی وجہ پیسفک رنگ آف فائر اور پیسیفک ٹائفون بیلٹ میں واقع ہے۔
اوسطاً، جزیرہ نما ملک میں سالانہ 20 سمندری طوفان آتے ہیں، جن میں سے کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…
جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے ایم ایل اے جئے رام کمار مہتو ریاست…
رپورٹ کے مطابق روزگار کے محاذ پر باضابطہ افرادی قوت پھیل رہی ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر…
ججوں نے کہا کہ انہیں یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے معقول بنیادیں ملی ہیں…
مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ…