Zaira Wasim on Hijab: فلموں کو الوداع کہہ چکیں دنگل اور دی اسکائی پنک جیسی بہترین فلموں میں کام کرنے والی زائرہ وسیم نے ایک حجاب گرل کی حمایت کی ہے۔ دراصل، ایک لڑکی حجاب پہن کرکھانا کھاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے زائرہ وسیم نے بتایا کہ وہ بھی اسی طرح کھانا کھاتی ہیں۔ ساتھ ہی اسے انہوں نے اپنی پسند (چوائس) بتایا۔
دراصل، حال ہی میں ایک ٹوئٹریوزرس نے ایک حجاب پہنی ہوئی لڑکی کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک مسلم لڑکی حجاب پہنے ہوئے ہے اور کھانا کھانے کے دوران بھی وہ اسے چہرے سے نہیں ہٹاتی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرکے یوزرس نے سوال کیا تھا کہ کیا یہ ایک انسان کی پسند ہے۔ اب اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے چکیں زائرہ وسیم نے اس ٹوئٹریوزرس کے سوال کا جواب دیا ہے۔ زائرہ وسیم نے اس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘میں نے حل ہی میں ایک شادی میں شرکت کی، میں نے بھی بالکل ایسے ہی کھانا کھایا۔ یہ واضح طور پر میری اپنی پسند تھی۔ جبکہ میرے چاروں طرف سبھی مجھے دیکھ رہے تھے کہ میں اپنا حجاب ہٹاؤں گی، میں نے ایسا نہیں کیا۔ یہ ہم آپ کے لئے نہیں کرتے، اس سے ڈیل کرنا سیکھئے۔’
سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم کی حمایت میں اترے فینس
زائرہ وسیم کو کئی لوگ فالو کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پران کے تین لاکھ سے زیادہ فالورس ہیں، جو ان کی اس سوچ کی حمایت کر رہے ہیں۔ زائرہ وسیم کے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے یوزرس نے لکھا، ‘ڈیل ودھ اٹ، بالکل صحیح، آپ کا جواب بہت پسند آیا۔’ وہیں ایک یوزرس نے لکھا، ‘آپ بیسٹ ہو، اللہ آپ جیسی دوسری بہنوں کو بھی ہدایت دے۔’
کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی
زائرہ وسیم اس سے پہلے کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پابندی سے متعلق بھی اپنا بیان دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، ‘وراثت میں ملا حجاب ایک پسند ہے تو یہ ایک غلط جانکاری ہے۔ یہ ایک قسم کا مفروضہ ہے جو سہولت کے مطابق کیا گیا ہے۔’
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…