بھارت ایکسپریس۔
Sonakshi Sinha Zaheer Iqbal Wedding: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ دونوں کی شادی کافی سرخیوں میں ہے۔ سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال بالی ووڈ کے ان جوڑوں میں سے ہیں، جنہوں نے کبھی اپنے رشتے کو نہیں چھپایا ہے۔ تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ سوناکشی سنہا کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کرتے کیا ہیں؟ سلمان خان سے ان کا کیا کنکشن ہے اور ساتھ ہی ان کے نیٹ ورتھ کے بارے میں بھی ہم آپ کو بتا تے ہیں۔
کون ہیں ظہیراقبال؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوناکشی سنہا نے سال 2010 میں بلاک بسٹ فلم ’دبنگ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں سلمان خان تھے اور جن سے وہ شادی کررہی ہیں یعنی ظہیراقبال، ان کا بھی سلمان خان سے بے حد قریبی ناطہ ہے۔ وہ بلڈراقبال رتناسی کے بیٹے ہیں۔ سلمان خان اور ظہیراقبال کے والد اقبال رتناسی قریبی دوست رہے ہیں۔ ظہیرکے والد ممبئی کے مشہور جویلراور بزنس مین ہیں۔ ظہیراقبال کی چھوٹی بہن سلیبریٹی اسٹائلسٹ ہیں جبکہ چھوٹے بھائی کمپیوٹرانجینئر ہیں۔
ظہیراقبال نے سال 2019 میں فلم ’نوٹ بک‘ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کے ساتھ انہوں نے فلم ‘XXL’ میں بھی کام کیا۔ اب تک ظہیرنے دو فلموں میں ہی کام کیا ہے اور اس لحاظ سے دیکھیں تو ان کا کیریئر بہت زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔ اس کے علاوہ سال 2014 میں فلم ’جے ہو‘ میں سہیل خان کے ساتھ ظہیر اقبال نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کیا ہے۔
ظہیراقبال کی نیٹ ورتھ کیا ہے؟
ظہیراقبال نے ممبئی اسکاٹش اسکول سے پڑھائی کی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار رنبیرکپور بھی اسی اسکول کے طالب علم رہے ہیں اور وہ ظہیر کے سینئر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، 35 سال کے ظہیراقبال کی کل نیٹ ورتھ 2 کروڑ روپئے ہے۔ وہیں بات کریں سوناکشی سنہا کے نیٹ ورتھ کی تو ان کے پاس 85 کروڑ روپئے کی دولت ہے۔ خبروں کے مطابق، ظہیر اقبال ماڈلنگ، اشتہارات اور فلموں سے کمائی کرتے ہیں۔ ظہیراقبال کا اصلی نام ظہیر رتناسی ہے۔ فلموں میں آنے کے لئے انہوں نے والد کا نام ساتھ جوڑا اور ظہیراقبال بن گئے۔
سلمان خان کے بہت قریبی ہیں ظہیراقبال
ظہیراقبال بالی ووڈ کے مشہور خان فیملی کے خاص ہیں۔ ان کے والد اقبال رتناسی بھائی جان سلمان خان کے بے حد قریبی دوست ہیں۔ یہاں تک کہ ظہیراقبال کو فلم انڈسٹری میں بھی سلمان خان نے ہی اپنی فلم ’نوٹ بک‘ سے لانچ کیا تھا۔ بتا دیں کہ سلمان خان نے سال 2018 میں ظہیراقبال کو لانچ کرتے وقت بتایا تھا کہ وہ اور ظہیراقبال کے والد اقبال دونوں بچپن کے دوست ہیں اور سلمان خان اپنے ٹین ایج میں ان سے قرض بھی لیا کرتے تھے۔
کب شروع ہوا ظہیراقبال اور سوناکشی کا ریلیشن
ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کا رشتہ سال 2022 میں تب سرخیوں میں آیا تھا، جب دونوں نے سوشل میڈیا پر پیار کا اظہارکیا تھا۔ ظہیراقبال نے سوناکشی سنہا کو تھری میجیکل ورڈس بھی کہہ دیئے تھے۔ I LOVE YOU، جس کے جواب میں اداکارہ نے بھی LOVE YOU کہہ دیا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں سوشل میڈیا سے لے کر عوامی مقامات اور بالی ووڈ کی پارٹیوں میں ساتھ نظرآتے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…