قومی

Mamata Banerjee wrote a letter to PM Modi: نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے پہلے ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو لکھا خط، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کیا یہ مطالبہ

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ خط میں ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے تینوں فوجداری قوانین کے خلاف اپنی مخالفت درج کرائی ہے اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

 آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تینوں فوجداری قوانین یکم جولائی سے نافذ ہونے والے ہیں۔ ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کا خط ایسے وقت آیا ہے جب 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہونے والا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خط میں لکھا، ”اگر آپ کو یاد ہو تو گزشتہ سال 20 دسمبر کو آپ کی حکومت نے ان تین اہم بلوں کو یکطرفہ طور پر اور بغیر کسی بحث کے منظور کیا تھا۔ اس دن لوک سبھا کے تقریباً 100 ممبران کو معطل کر دیا گیا تھا اور دونوں ایوانوں کے کل 146 ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا تھا۔ جمہوریت کے ان تاریک دور میں تاناشاہی انداز میں بل منظور کیے گئے۔ اب اس معاملے کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ میں اب آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ کم از کم نئے قوانین کے نفاذ کی تاریخ کو ملتوی کرنے پر غور کریں۔

انہوں نے مزید لکھا، “میرا ماننا ہے کہ ان اہم بلوں میں کی گئی تبدیلیوں کو نئے غور و خوض اور جانچ پڑتال کے لیے نو منتخب پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا مناسب ہوگا۔” یہ نقطہ نظر نو منتخب عوامی نمائندوں کو مجوزہ قانون کی مکمل جانچ پڑتال کا موقع فراہم کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

13 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago