انٹرٹینمنٹ

Who is Bigg Boss 19 contestant Ashnoor Kaur?: بگ باس 19 کی کنٹیسٹنٹ اشنور کور کون ہیں؟جانئے وہ کروڑوں کی مالکن کیسے بنیں؟

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ سلمان خان آپ کا پسندیدہ شو بگ باس 19 لے کر ٹی وی پر واپس آ رہے ہیں۔ شو میں جانے والے کئی کنٹیسٹنٹس کے نام سامنے آ چکے ہیں۔ خبر ہے کہ چائلڈ ایکٹریس رہ چکی اشنور کور بھی بگ باس کے گھر میں جانے کے لیے تیار ہیں۔ ننھی سی اشنور اب اتنی بڑی ہو گئی ہیں کہ اُنہیں بگ باس میں دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔ شو کے شروع ہونے سے پہلے آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اشنور کور کے بارے میں ۔

اشنور کور کون ہیں؟

اشنور کور نے بہت کم عمر میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا پہلا شو ‘جھانسی کی رانی’ تھا۔ اس کے بعد وہ ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ اور ‘مہابھارت’ جیسے کئی مشہور شوز میں نظر آئیں۔ اشنور کور نے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں ننھی نایرا بن کر سب کا دل جیتا۔ ڈرامہ ‘پٹیالہ بیبز’ میں بھی اشنور کو بہت سراہا گیا، اور انہیں آخری بار ‘سمن اندوری’ میں دیکھا گیا تھا۔

اشنور کور نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔ ٹی وی کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کی، جن میں ‘سنجو’ اور ‘من مرضیاں’ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کاجول کی فلم ‘دی ٹرائل’ میں بھی نظر آئیں۔

اشنور کور کی ذاتی زندگی

بگ باس 19 کی سب سے کم عمر کنٹیسٹنٹ اشنور کور کی پیدائش نئی دہلی میں ایک سکھ پنجابی خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام گرمیت سنگھ اور والدہ کا نام اونیت کور ہے۔ اشنور اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہیں، ان کا کوئی بھائی یا بہن نہیں ہے۔ لیکن وہ ٹی وی ایکٹر روہن مہرا کو اپنا بھائی مانتی ہیں اور ہر سال انہیں راکھی بھی باندھتی ہیں۔ دونوں نے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں بھی بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

کروڑوں کی مالکن کیسے بنیں؟

اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اشنور کور ایک کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 90 لاکھ (9 ملین) سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنا میک اپ برانڈ بھی لانچ کیا ہے، جس سے وہ زبردست کمائی کر رہی ہیں۔

کم عمری میں کروڑوں کا گھر خریدا

اشنور صرف 21 سال کی ہیں اور انہوں نے ممبئی میں اپنا شاندار گھر خرید لیا ہے۔ آج ان کے پاس اپنا گھر، گاڑی، اور پیسہ سب کچھ ہے۔ کام کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی اور گریجویشن مکمل کر کے اپنے والدین کا نام روشن کیا۔

اشنور کور جیسی شاندار زندگی گزارنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ معصوم اور بھولی بھالی نظر آنے والی اشنور کو بگ باس کے گھر میں دیکھنا یقیناً دلچسپ ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کم عمری میں شہرت اور دولت کمانے والی اشنور، بگ باس میں ناظرین کو کیسے متاثر کرتی ہیں۔

بگ باس 19، 24 اگست سے ٹی وی پر شروع ہو رہا ہے۔ کیا آپ اپنے فیورٹ کنٹیسٹنٹس کو دیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: کیجریوال نے تحریک کے نام پر اقتدار ہتھیایا اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا…

48 minutes ago

India-Poland Strengthen Ties: ہندوستان اور پولینڈ نے دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی حیدرآباد ہاؤس میں…

1 hour ago

Gautam Gambhir Wishes: گوتم گمبھیر نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کہا- ہندوستان کے لیے آپ کا عزم اور لگن متاثر کن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے وزیر داخلہ کی صحت اور خوشحالی کے لیے…

2 hours ago

President Droupadi Murmu: ہنومان انش کے لیے صدر دروپدی مرمو نے انوپریا ناگر کی تعریف کی

صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے بعد انوپریا ناگر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا…

3 hours ago