انٹرٹینمنٹ

Manoj Kumar Birthday: منوج کمار نے جب ایک لڑکی کے کہنے پر چھوڑ دی تھی سگریٹ، اداکار نے کئی سپرہٹ فلموں میں کیا کام

Manoj Kumar Birthday: بالی ووڈ کے مشہوراداکاراورڈائریکٹرمنوج کمارکی پیدائش آج ہی کے دن یعنی 24 جولائی 1937 کوپاکستان شہرمیں ہوئی تھی۔ ملک کی آزادی کے بعد منوج کمارکی فیملی ہندوستان آگئی تھی۔ بعد میں منوج کمارنے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کیا اورخوب نام کمایا۔ منوج کمارنے حب الوطنی سے متعلق کئی فلموں میں کام کیا اورکئی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ اس وجہ سے انہیں بھارت کمارنام ملا۔ ایسے میں آج ہم آپ کومنوج کمارکے یوم پیدائش کے موقع پران سے متعلق کچھ خاص باتیں بتاتے ہیں، جوشاید ہی آپ کو پہلے سے معلوم ہو۔

اس فلم سے منوج کمار نے کیا تھا ڈیبیو

منوج کمارنے بچپن میں ہی اداکاربننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ محض 20 سال کی عمرمیں انہوں نے بالی ووڈ میں فلم ’فیشن‘ سے ڈیبیوکیا۔ یہ فلم سال 1957 میں ریلیزہوئی تھی۔ حالانکہ اداکارکوبڑی اورخاص پہچان سال 1965 کی فلم ’شہید‘ سے ملی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ اس فلم میں انہوں نے شہید بھگت سنگھ کا کردار نبھایا تھا۔

اس اداکارکی وجہ سے منوج کمارنے تبدیل کرلیا نام

منوج کمارکا اصلی نام بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ منوج کمارکا اصلی نام ہری کرشن گری گوسوامی ہے۔ بتایا جا تا ہے کہ عظیم اداکاردلیپ کمارکی وجہ سے منوج نے اپنا نام بدل لیا تھا۔ دراصل، دلیپ کمارکی سال 1949 میں آئی فلم ’شبنم‘ میں ان کے کردارکا نام ’منوج کمار‘ تھا۔ اس کے بعد منوج کمارنے یہی نام رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کئی سپرہٹ فلموں میں کیا کام

منوج کمار نے اپنے کیریئرمیں کئی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ ان کی کئی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ وہیں بہت سی فلموں میں انہوں نے شانداراداکاری سے بھی فینس کا دل جیت لیا تھا۔ منوج کمارکی شاندارفلموں میں ’شہید‘ کے علاوہ ’نیوکمل‘، ’ہریالی اورراستہ‘، ’وہ کون تھی‘، ’ہمالیہ کی گود میں‘، ’پتھرکے صنم‘، ’اُپکار‘، ’دوبدن‘ اور ’کرانتی‘ جیسی کئی فلمیں شامل ہیں۔

منوج کمارنے صرف 24 گھنٹے میں لکھ دی تھی یہ فلم

سال 1965 میں ریلیز ہوئی فلم ’شہید‘ کی اسکریننگ کے لئے منوج کماردہلی آئے تھے۔ اس اس دوران منوج کمار نے لال بہادرشاستری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے درمیان لال بہادرشاستری سے کہا کہ آپ فوج اورسیکورٹی پرفلمیں بنا رہے ہیں، لیکن فوجیوں کے ساتھ ملک کی حمایت کرنے والے کسانوں پرکوئی فلم نہیں بنتی۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

12 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

13 hours ago