پڑوسی ملک میں سیاسی عدم استحکام کادور جاری ہے اور شہباز حکومت ہر طرح سے عمران خان کی زمین تنگ کرنے کیلئے متعدد حربے اپنا رہی ہے اور یہ مانا جارہا ہے تھا کہ بہت جلد حکومت عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کو بین کرسکتی ہے اور عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرکے جیل میں مزید قید رکھنے کیلئے قدم بڑھا سکتی ہے۔ البتہ فی الحال عمران خان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور اہم رہنماؤں پر آرٹیکل چھ لگانے کے اعلان کو 10 روز گزر جانے کے باوجودآج وفاقی کابینہ سے اس کی منظوری حاصل نہیں کی جا سکی۔
آج پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں تحریکِ انصاف پر پابندی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ البتہ وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ تو بنایا مگر پارٹی پر پابندی سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔ ذرائع نے کہا کہ ن لیگ پی ٹی آئی پر پابندی سمیت سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف ارٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے متعلق مزید مشاورت کرے گی، تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں۔معصوم شہریوں اور افواج کے خلاف ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے اور ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے کسی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مزید مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آ سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…